August 29, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

خبر شامل کرتے ہیں شہدادپور سے ہمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی رپورٹ کے مطابق پاکستان مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم نے شہدادپور کے مجتبیٰ گارڈن میں منعقدہ

20250327_150752
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

خبر شامل کرتے ہیں شہدادپور سے ہمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی رپورٹ کے مطابق
پاکستان مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم نے شہدادپور کے مجتبیٰ گارڈن میں منعقدہ عوامی دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے ملک کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ “ملکی حالات خراب کیئے جارہے ہیں جیسے دیگر مسلم ممالک میں خانہ جنگی کے بعد حالات خراب ہوئے، یہ ملک ہمارا ہے اسے ہم نے سنبھالنا ہے۔ موجودہ دور میں بسوں سے اتار کر مزدوروں کو قتل کیا جائے جو خود ملکی حالات سے تنگ آکر اپنے گھروں سے حلال روزگار کیلئے نکلے تھے، ایسے مزدوروں کے قاتلوں کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ معصوم لوگوں پر حملے کرنا کسی طور پر اچھا عمل نہیں، اگر ریاست سے کوئی ناراضگی ہے تو اسکا پلیٹ فارم پر جا کر رجوع کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسافر ٹرینوں پر حملے کر کے ملکی امن کو تباہ کرنے والوں اور مسجدوں، ٹرینوں اور بسوں پر اپنے حقوق سلب کرنے کا نعرہ لگا کر حملے کرنے والوں کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ فیصل ندیم نے واضح کیا کہ ہم ملک میں امن چاہتے ہیں اور اسلام امن، محبت اور پیار کا مذہب ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ عوام کی محکومی ختم کرنے کے لیے پرامن سیاسی جدوجہد کر رہی ہے اور اس سلسلے میں عوام ان کا ساتھ دیں تاکہ دنیا کے سامنے اسلام کا مثبت چہرہ پیش کیا جا سکے اس موقع پر حافظ رضا اللہ صدر شہید بینظیر آباد، اسید الرحمن جنرل سیکریٹری ضلع سانگھڑ کے علاوہ پریس کلب شہدادپور کے نائب صدر عمران خان آرائیں اور ممبران ممتاز بگھیو اور شاہد راجپوت سمیت عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0