August 29, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج قیصر نظیر بٹ نے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر پرویز الٰہی کی

20250326_153851
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج قیصر نظیر بٹ نے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر پرویز الٰہی کی جانب سے پلیڈر کی تبدیلی کی درخواست بھی دائر کی گئی، جس میں انہوں نے مختار احمد رانجھا کو اپنے نئے پلیڈر کے طور پر مقرر کرنے کی درخواست کی۔پرویز الٰہی کے وکیل ایڈووکیٹ جاوید ارشد نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سابق پلیڈر انوار حسین اب اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل تعینات ہو چکے ہیں جبکہ چودھری نواز بھی اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل بن چکے ہیں۔
عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو حاضری سے استثنیٰ دینے کے معاملے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور سوال کیا کہ کیا وکیل چاہتے ہیں کہ حاضری سے استثنیٰ ختم کر دیا جائے؟ پرویز الٰہی کا پلیڈر کی تبدیلی کے لئے پیش ہونا لازمی ہے.احتساب عدالت نے کیس کی مزید سماعت 14 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے پرویز الٰہی کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کی۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0