November 16, 2026

*لڑکی کو گلا دبا کر قتل کرنے کے کیس میں عدالت نے بھائی اور باپ کو سزائے موت سنادی*

20250326_153851

*لڑکی کو گلا دبا کر قتل کرنے کے کیس میں عدالت نے بھائی اور باپ کو سزائے موت سنادی*
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 22 سالہ لڑکی ماریہ کو گلا دبا کر قتل کرنے کے کیس میں لڑکی کے والد اور بھائی کو عدالت نے سزائے موت سنادی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ماریہ قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے لڑکی کے والد اور بھائی کو سزائے موت کا حکم دینے کے ساتھ دونوں ملزمان کو 10 ، 10 لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی۔عدالت نے ویڈیو بنانے والے مقتولہ کے دوسرے بھائی اور قتل کے وقت موجود مقتولہ کی بھابھی کو بری کردیا۔خیال رہے کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ماریہ کو 17 اور 18 مارچ 2024کی درمیانی شب گلا دبا کر قتل کردیا گیا تھا ، 22 سال کی ماریہ کے قتل کے وقت چاروں ملزمان کمرے میں موجود تھے ، ماریہ کے بھائی نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر گھر والوں کے سامنے اس کا گلا دبا دیا تھا۔ مقتولہ کے دوسرے بھائی شہباز نے موبائل فون سے واقعے کی ویڈیو بنائی تھی۔ مقتولہ کی بھابھی کا بیان تھا کہ اس کے کمسن بچوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی۔ قتل کے بعد ماریہ کی خاموشی سے تدفین کردی گئی تھی تاہم واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیاپر سامنےآنےکےبعدپولیس نے ملزمان کو گرفتارکیا تھا