57

پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر راجہ اظہر کا عمران خان کے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر انتہائی شدید رد عمل

پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر راجہ اظہر کا عمران خان کے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر انتہائی شدید رد عمل

عمران خان کو پہلے ہی 200 کیسسز میں شامل کیا گیا ہے

سارے کیسسز جو عمران خان پر بنائے گئے بوگس ہیں

توشہ خانہ کیس، سائفر کیس، عدت کیس، سب میں عمران خان سرخرو ہوئے ہیں

عمران خان نے ہمیشہ قانون کی بالادستی کی بات ہے اس قسم کے فیصلے مایوس کن ہیں

عمران خان کے ساتھ جو عدالت میں سلوک ہوا اس کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں

عمران خان کا عدالت میں بیان جاری تھا کہ عمران خان خود پر قاتلانہ حملے کے بارے میں بتا رہے تھے

جیلر نے عدالت کے سامنے عمران خان کے ہاتھ سے فون چھین لیا

کیا یہ ریاستی غنڈہ گردی نہیں ہے کہ ایک ملزم کو عدالت میں بیان قلم۔بند کروانے سے بھی روکا جارہا ہے

انتہائی افسوسناک عمل عدالت میں موجود وکلاء اور دیگر لوگ بھی اس عمل پر مذمت کررہے ہیں

میں پاکستان کی اعلی عدالتوں سے اپیل کرتا ہوں کہ اسکا سخت نوٹس لیں

عمران خان کو آج 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر لے جانا سراسر قانون کی خلاف ورزی ہے

قانون کہتا ہے کہ ملزم کو براہ راست پیش کیا جائے تو ہی ریمانڈ بنتا ہے

یہ کیسا قانون ہے کہ ملزم پیش نا ہو ویڈیو لنک پر ہو اور اس کا ریمانڈ دے دیا جائے

پاکستان تحریک انصاف کے لوگ مسلسل دو سال سے ساری فسطائیت سہہ رہی ہے ہم نے کبھی قانون ہاتھ میں نہیں لیا

پاکستان عوام شدید دکھ اور تکلیف میں ہے

مہنگائی کا بوجھ پہلے ہی انہیں دھرا کر چکا ہے ان پر فیصلے دینے کے بجائے ایک شخص پر اتنا ظلم

پاکستان تحریک انصاف کے لوگوں کے اور عوام کے دل عمران خان کے ساتھ دھڑکتے ہیں

جاری کردہ
*فوزیہ صدیقی*
*سیکریٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں