قصور
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عوام کا سخت ردعمل،شدید غم و غصہ
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ نے رات کی تاریکی میں غربت اور مہنگائی کی ماری سوئی ہوئی عوام پر ایک اور مصیبت ڈال دی جس کے باعث پہلے سے بمشکل سانسیں لیتی عوام کی سانسیں مذیڈ اکھڑنے لگی ہیں
گورنمنٹ نے رات کی تاریکی میں سوئی ہوئی عوام پر پیٹرولیم بم مارا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا گیا ہے
پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 99 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 18 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے باعث عوام کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے اور عوام کا کہنا ہے کہ عیاش حکمران سارا بوجھ عوام پر ڈالتے ہیں نا تو اپنا پروٹوکول ختم کرتے ہیں نا ہی اپنی مراعات کم کرتے ہیں
شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا جس سے غریب کا جینا مشکل تر ہو جائے گا
حکمران ہوش کے ناخن لیں اور عوام کو قربانی کا بکرا بنانے کی بجائے اپنی عیاشیاں کم کریں تاکہ ثابت ہو سکے کہ حکمران واقعتاً عوام کے خیر خواہ ہیں
رپورٹ غنی محمود قصوری
بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم
#قصوریات