November 16, 2026

یہ ہیں محترمہ ملامہ یوسف زئی جو کہ خود کو مستقبل کا وزیر اعظم پاکستان سمجھتی ہیں

20250326_154242

یہ ہیں محترمہ ملامہ یوسف زئی جو کہ خود کو مستقبل کا وزیر اعظم پاکستان سمجھتی ہیں

یہ اس وقت انسانی حقوق کی خودساختہ علمبردار بنی بیٹھی ہیں
ان محترمہ کو کبھی بھی فلسطین میں اسرائیلی دہشت گردی نظر نہیں آئی اور نا ہی ان کو کبھی مقبوضہ کشمیر میں ہندو فوج کی طرف سے کشمیری قوم کا قتل عام اور کشمیری عورتوں کی عصمت دری نظر آئی
اور نا ہی ان محترمہ کو جعفر آباد ایکسپریس میں معصوم نہتے لوگوں کو یرغمال بنا کر ان کی وحشیانہ شہادت نظر آئی

مگر ان محترمہ کو نظر آئی تو صرف ایک ڈرامے باز ماہ رنگ بلوچ اور سیمی دین کی گرفتاری ہی نظر آئی
اس کو بلوچستان میں فوجی آپریشن تو نظر آیا مگر غفار لانگو،بشیر زیب و دیگر دہشت گرد اسلحہ اٹھائے بلوچستان میں پنجابیوں،سندھیوں کو شہید کرتے نظر نہیں آئے
اس کو بی ایل اے کا جھنڈا نظر آیا مگر پاکستان کا قومی پرچم بی ایل اے کے دہشتگردوں سے جلتا ہوا نظر نا آیا
ویسے میں ایک بات سوچنے پر مجبور ہوں
یہ نام نہاد قوم پرست لوگ ہمیشہ آزادی کی جنگ لندن،امریکہ،کینیڈا،اٹلی،کوریا، جاپان اور دیگر غیر مسلم ممالک میں بیٹھ کر ہی کیوں لڑتے ہیں اور تعلیم بھی بیرون ملک سے حاصل کرتے ہیں؟
جیسے کہ مقبوضہ کشمیر کی رفعت گل وانی اور کشمیر کا شوکت کشمیری,بی ایل اے کا ٹاپ کمانڈر بشیر زیب اور ہربیار مری؟
ویسے سوچنے کی بات ہے عام کارکنان کی طرح آزادی کی جنگ میں یہ لوگ خود کیوں شریک نہیں ہوتے اور خود کیوں اپنی زندگی عام کارکنان کی طرح گزارنے کی بجائے ایلیٹ کلاس زندگی گزارتے ہیں؟

غنی محمود قصوری
#قصوریات