August 31, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

*آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* *25 مارچ 2025 | بروز منگل | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

20250323_190502
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

*آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* *25 مارچ 2025 | بروز منگل | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

🚨 (1) توہین رسالتﷺ کیس میں عدالت کا بڑا فیصلہ، 5 مجرموں کو پھانسی، عمر قید اور 65 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

🚨 (2) پیکا ایکٹ کا مقدمہ، رجب بٹ نے خانہ کعبہ کے صحن میں کھڑے ہوکر معافی مانگ لی

🚨 (3) اس پاک جگہ پر کھڑا ہوکر کہتا ہوں کچھ بھی جان بوجھ کر نہیں کیا، پنجاب حکومت اور فوج انصاف دلوائے، یوٹیوبر کی اپیل

🚨 (4) حکومت نے بلاول کی ثالثی کی پیشکش مان لی، پی ٹی آئی سے بات کرنے کی ذمہ داری بھی انہی کو دیدی

🚨 (5) کراچی: سندھ اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی نے گیارہویں کے طلبا کو گریس مارکس دینے کی منظوری دیدی

🚨 (6) یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ بورڈز میں کراچی کے بچوں کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، وزیر تعلیم

🚨 (7) سونے، تانبے کے بڑے ذخائر ریکوڈک کی فزیبلٹی اسٹڈی مکمل، 627 ملین ڈالر سرمایہ کاری کی تصدیق

🚨 (8) کراچی؛ صحافی فرحان ملک کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

🚨 (9) 2025 کا پہلا جزوی سورج گرہن 29 مارچ کو ہوگا، پاکستان اور بھارت میں اسے دیکھنا ممکن نہیں ہوگا

🚨 (10) ایوانِ صدر میں یتیم بچوں کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام، کمپیوٹر اور ٹیبلٹس کے تحفے تقسیم

🚨 (11) بانی پی ٹی آئی سے بہنوں کو ملنے نہیں دیا گیا مگر بشریٰ کے خاندان کی ملاقات کرائی گئی، علیمہ خان

🚨 (12) وفاقی وزیر توانائی کا جلد بجلی کی قیمتوں میں کمی کرنے کا اعلان

🚨 (13) الیکٹرک چارجنگ یونٹ کو 71 روپے سے کم کر کے 39 روپے کر دیا، بجلی کے نرخوں میں مزید کمی کی جائے گی، اویس لغاری

🚨 (14) عمران خان سے ملاقات کرنے والوں میں بابر اعوان کا نام شامل کرنے پر سلمان اکرم راجا کا اعتراض

🚨 (15) جولائی تا فروری ترسیلات زر میں 32.5 فیصد اضافہ، 23.96 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

🚨 (16) سلامتی کونسل: پاکستان کا مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے عملی اقدامات کا مطالبہ

🚨 (17) پی ٹی آئی کارکن موجودہ لیڈر شپ کی شکلوں سے نفرت کرتے ہیں، اعظم سواتی

🚨 (18) سائلین نظام انصاف کے بنیادی شراکت دار ہیں ان سے عزت کے ساتھ پیش آنا چاہیے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

🚨 (19) کراچی: ملیر ہالٹ پر واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق میاں بیوی اور نومولود کی نماز جنازہ ادا

🚨 (20) کراچی: سمی دین بلوچ سمیت 5 افراد ایم پی او ایکٹ کے تحت ایک ماہ کیلئے زیر حراست

🚨 (21) کراچی: سمی بلوچ کو احاطہ عدالت سے دوبارہ گرفتار کیا گیا، 3 ایم پی او کے تحت 30 روز کیلئے جیل منتقل

🚨 (22) بلوچستان میں ہڑتال، سردار اختر مینگل کا وڈھ سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کا اعلان

🚨 (23) سی ٹی ڈی نے جعفر ایکسپریس حملے کے 4 مبینہ سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا

🚨 (24) راولپنڈی: زیر زمین سیوریج لائن میں دھماکا، سڑک پر شگاف، عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے

🚨 (25) معمول سے 40 فیصد کم بارشیں، آبی ذخائر خالی ہونے کے قریب، 3 صوبوں میں خشک سالی کا الرٹ جاری

🚨 (26) ناران میں جھیل سیف الملوک روڈ پر گلیشیئر گھروں اور ہوٹلز پر آگرا

🚨 (27) برطانیہ میں پی آئی اے سمیت دیگر پاکستانی ائیرلائنز پر لگی پابندی ختم نہ ہوسکی

🚨 (28) پشاور: نجی بینک کی کیش وین لوٹنے والے ملزمان گرفتار، 3 کروڑ روپے بھی برآمد

🚨 (29) جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی کا اعلیٰ سرکاری عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ

🚨 (30) پنجاب کے تعلیمی اداروں میں عید کی چھٹیاں 28 مارچ بروز جمعہ سے 2 اپریل بروز بدھ تک ہوں گی

🚨 (31) اوکاڑہ: بیٹی نے شادی میں رکاوٹ بننے پر حافظ قرآن نابینا باپ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

🚨 (32) دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کیخلاف پیپلز پارٹی کا مختلف شہروں میں احتجاج

🚨 (33) چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبرانِ کمیشن کی تعیناتی میں تاخیر کیخلاف اپوزیشن رہنماؤں کا عدالت سے رجوع

🚨 (34) ڈی آئی خان: ہنگو میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

🚨 (35) ایکنک اجلاس؛ خلائی ٹیکنالوجی، ٹرانسپورٹ سمیت اہم منصوبوں کی منظوری

🚨 (36) ریاست مخالف مہم، حساس سرکاری ڈیٹا لیک کیس: بنی گالا سے گرفتار ملزم کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

🚨 (37) ٹھیکیداروں کو ترقیاتی کاموں کیلئے بغیر لیب رپورٹس کے 11 ارب روپے دیے جانے کا انکشاف

🚨 (38) اپوزیشن جماعتوں کا مضبوط الائنس بننے جا رہا ہے، پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید

🚨 (39) لاہور چڑیا گھر میں اموات کا سلسلہ جاری: مارخور، جیمزبک اور سیبل اینٹی لوپ بھی دم توڑ گئیں

🚨 (40) رواں برس شیڈول اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نظر انداز

🚨 (41) حکومت نے پاکستانی صحافیوں کے دورۂ اسرائیل کا نوٹس لے لیا

🚨 (42) کراچی؛ گرمی کی شدت میں کمی، معمول سے تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی

🚨 (43) قائم مقام چیف جسٹس کی منظوری سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں 3 ایڈیشنل رجسٹرار کے تبادلے

🚨 (44) ترک صدر کا حریف گرفتار: اردوان کیخلاف 55 صوبوں میں احتجاج، 1100 افراد گرفتار

🚨 (45) اسلامی نظریاتی کونسل کا اہم اجلاس: انسانی دودھ بینک کے قیام سے متعلق فیصلہ نہ ہوسکا

🚨 (46) جعفر ایکسپریس حملے کی تحقیقات جاری: ہلاک دہشت گردوں کے اعضا فرانزک کے لیے بھجوا دیے گئے

🚨 (47) فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 17 ہزار 800 روپے کی سطح پر آگئی

🚨 (48) ایف بی آر کا انفرا اسٹرکچر حساس قرار، پیکا ایکٹ لاگو کردیا گیا

🚨 (49) کرک: بہادرخیل میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ، چیک پوسٹیں قائم

🚨 (50) نیشنل گیمز کا انعقاد یکم سے 9 مئی تک کراچی میں ہوگا، وزیر کھیل سندھ

🚨 (51) برآمدات سے قیمت نہیں بڑھی، حکومت مستحق افراد کو رعایتی چینی فراہمی کی پالیسی بنائے، شوگر ایسوسی ایشن

🚨 (52) تمیم اقبال آئی سی یو میں زیر علاج، بنگلادیشی کرکٹر کیلئے 24 گھنٹے اب بھی اہم قرار

🚨 (53) وفاقی وزارت داخلہ نے کے پی حکومت سے افغان طلبہ کا ریکارڈ طلب کرلیا

🚨 (54) اڈیالہ جیل توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت منسوخ کر دی گئی

🚨 (55) صدر آصف زرداری سے وفاقی محتسب کی ملاقات، ادارے کی رپورٹ پیش کی

🚨 (56) خیبر پختونخوا کے علاقے جنوبی وزیرستان اپر میں بدھ کو کرفیو نافذ کردیا گیا

🚨 (57) پی ٹی آئی رہنماؤں کو طلب کرنے والی جے آئی ٹی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0