86

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کا اجلاس۔ سرکاری اسکولوں کے بچوں کے لئے خیبر پختونخوا حکومت کا اہم اقدام۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کا اجلاس۔

سرکاری اسکولوں کے بچوں کے لئے خیبر پختونخوا حکومت کا اہم اقدام۔

سرکاری پرائمری اسکولوں میں *”اسکول کھانہ پروگرام”* شروع کرنے کا اصولی فیصلہ۔

مجوزہ پروگرام کے تحت صوبے کے تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹر کے پرائمری اسکولوں میں بچوں کو مفت کھانا فراہم کیا جائے گا۔

ابتدائی طور ایبٹ آباد اور سوات میں بطور پائلٹ پراجیکٹ پروگرام کا آغاز کیا جائے گا۔

بعد میں پروگرام کو صوبے کے دیگر ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں بھی شروع کیا جائے گا۔

پروگرام کے تحت کم و بیش 70 ہزار بچوں کو روزانہ مفت اور معیاری کھانا فراہم کرنے کی تجویز ہے۔

پروگرام پر سالانہ 50 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جو صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔

مجوزہ پروگرام پر عملدرآمد کے لئے محکمہ سماجی بہبود اور نجی فلاحی تنظیم کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے جائیں گے۔

اجلاس میں پروگرام پر عملدرآمد کے سلسلے میں پیشرفت کے لئے محکمہ تعلیم اور سماجی بہبود کے حکام پر مشتمل کمیٹی بنانے کا فیصلہ۔

کمیٹی اس سلسلے میں تمام جزئیات کو حتمی شکل دے کر حتمی منظوری کے لئے صوبائی کابینہ کو پیش کرے گی۔

یہ پروگرام موجود صوبائی حکومت کا ایک اور اہم فلاحی اقدام ہے، سردار علی امین گنڈاپور

پروگرام کے تحت سرکاری اسکولوں کے بچوں کو مفت اور معیاری کھانا فراہم کیا جائے گا، وزیر اعلی کے پی

اس اقدام سے سرکاری اسکولوں میں انرولمنٹ کو بڑھانے میں مدد ملے گی، علی امین گنڈاپور

صوبائی حکومت اس مقصد کے لئے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز فراہم کرے گی، وزیر اعلی کے پی

لوگوں پر زیادہ سے زیادہ وسائل خرچ کرنا عمران خان اور پی ٹی آئی کے وژن کا حصہ ہے، علی امین گنڈاپور

موجود صوبائی حکومت عمران خان کے وژن کے مطابق اس طرح کے مزید فلاحی منصوبے بھی شروع کرے گی، وزیر اعلی

متعلقہ حکام مجوزہ پروگرام پر عملدرآمد کے لئے لائحہ عمل کو جلد سے جلد حتمی شکل دیں، وزیر اعلی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں