سعودی عرب میں بائیک رائیڈرز کے لیے ویزہ – ایک خطرناک دھوکہ!
سعودی عرب میں بائیک رائیڈرز کے لیے ویزہ – ایک خطرناک دھوکہ!
حال ہی میں ایک پاکستانی نوجوان سعودی عرب میں بائیک ایکسیڈنٹ کے دوران جان کی بازی ہار گیا۔ بدقسمتی سے، یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ روزانہ درجنوں حادثے ہوتے ہیں، جن میں زیادہ تر متاثرین ہمارے اپنے پاکستانی بھائی ہوتے ہیں۔
آج کل سوشل میڈیا پر بائیک رائیڈر ویزوں کا خوب چرچا ہے، اور لوگوں کو خواب دکھائے جا رہے ہیں کہ “ڈلیوری کا کام کرو اور بہترین پیکج حاصل کرو”۔ لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے!
چند تلخ حقائق:
✔️ 24 گھنٹے موت کا خطرہ سر پر منڈلاتا رہتا ہے۔
✔️ سخت گرمی، جس کا درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے، کام کو مزید اذیت ناک بنا دیتا ہے۔
✔️ کوئی انشورنس یا سیکیورٹی نہیں، ایک حادثہ پوری زندگی کو تباہ کر سکتا ہے۔
✔️ سڑکوں پر ٹریفک قوانین کی سختی اور بھاری جرمانے، جو مزید مشکلات کھڑی کر سکتے ہیں۔
میری سب پاکستانی بھائیوں سے گزارش ہے:
برائے کرم کسی کے جھوٹے وعدوں میں نہ آئیں! بائیک رائیڈر ویزے کو لالچ میں آ کر قبول نہ کریں، بلکہ کوئی ہنر سیکھ کر آئیں جو آپ کو ایک محفوظ اور بہتر روزگار فراہم کرے۔ آپ اپنے والدین، بیوی، بچوں، بہن بھائیوں کے لیے بہت قیمتی ہیں،