November 16, 2026

سکھر(سے آپ ڈیٹ کر رھے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی)مختیار کار سکھر سٹی بابر بلو کا ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف

20250325_160733

سکھر(سے آپ ڈیٹ کر رھے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی)مختیار کار سکھر سٹی بابر بلو کا ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن، متعدد پر جرمانے عائد، تفصیلات کے مطابق ڈی سی سکھر اور اسسٹنٹ کمشنر سکھر سٹی ثوبیہ فلک راؤ کی ہدایت پر مختیار کار بابر بلو نے اسسٹنٹ مختیارکار اعجاز کھوسو اور بیورو آف سپلائی کے انسپکٹر فہیم انصاری کے ہمراہ شہر کی مختلف مارکیٹ و بازاروں کا سرپرائز وزٹ کیا اس دوران اشیائے خورونوش، مختف مصالحہ جات، سبزی، پھل گوشت کی قیمتوں کا جائزہ لیا، عوام سے خرید کردہ اشیاء متعلق قیمتیں معلوم کیں، سرکاری ریٹ لسٹ کا معائنہ کیا جبکہ اس دوران مختیار کار بابر بلو نے کئی اشیاء سرکاری نرخ نامے سے اضافی قیمت کی فروخت پر متعدد دکانداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کئے جبکہ بعض کو سختی سے ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت بھی کی، اس موقع پر مختیار بابر بلو کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے فیلڈ میں روزانہ کی بنیاد پر سرپرائز وزٹ اور قیمتوں کی جانچ کے لئے سخت نگرانی کئے ہوئے ہیں، دکاندار مصنوعی مہنگائی کا بہانے بنانے اور منافع خوری کرنے سے باز آجائیں، قانون سب کے لئے یکساں برابر ہے، ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی صورت میں جرمانے اور دکانیں بھی سیل کی جائینگی,