November 16, 2026

سکھر سے رپورٹ کر رھے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی کے مطابق محراب پور کی رہائشی صبا خاصخیلی کی جانب سے 13 ماہ کی بیٹی دعا کی بازیابی کے لیے سندھ ہائی کورٹ بینچ سکھر میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

IMG-20250325-WA0337

سکھر سے رپورٹ کر رھے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
کے مطابق محراب پور کی رہائشی صبا خاصخیلی کی جانب سے 13 ماہ کی بیٹی دعا کی بازیابی کے لیے سندھ ہائی کورٹ بینچ سکھر میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

سندھ ہائی کورٹ سکھر کے سنگل بینچ، جسٹس علی حیدر ادا کی عدالت میں درخواست گزار خاتون کے وکیل ارشد علی بھٹی اور سید مشتاق شاہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ صبا خاصخیلی کے سابق شوہر، سیف اللہ ناگور، نے ڈیڑھ ماہ قبل زبردستی ان کی 13 ماہ کی بیٹی دعا کو اغوا کر لیا تھا۔ بچی کو عدالت کے حکم پر نوشہرو فیروز ضلع کی پولیس نے کراچی سے بازیاب کرایا اور معزز عدالت میں پیش کیا۔
ابھی بچی دودھ پینے کی عمر میں ہے اور ماں کا دودھ نہ ملنے کی وجہ سے کمزور اور بیمار ہو گئی ہے، اس لیے عدالت سے گزارش ہے کہ وہ بچی کی بہتر دیکھ بھال کے لیے ماں کی سرپرستی کا فیصلہ کرے۔عدالت نے درخواست گزار خاتون کے وکلا کے دلائل سننے اور بچی کی بیماری سے متعلق پیش کی گئی میڈیکل رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد، 13 ماہ کی بچی دعا کو والدہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ سنا دیا