November 16, 2026

میونسپل کمیٹی کےزیراہتمام 11تا13 اپریل جشن بہاراں فلاورشو گورنمنٹ ہائی سکول بوائز کےگراؤنڈ میں منعقد ہوگا ۔

IMG-20250325-WA0303

میونسپل کمیٹی کےزیراہتمام 11تا13 اپریل جشن بہاراں فلاورشو گورنمنٹ ہائی سکول بوائز کےگراؤنڈ میں منعقد ہوگا ۔

میلسی کےتمام سرکاری ونجی ادارے فلاور شو کامیاب بنانے کےلئے بھرپور تیاریاں کریں فلاورشو میں بہترین اسٹال لگانےوالوں کو تعریفی سرٹیفیکیٹ دیےجائیں گے ۔

جشن بہاراں فلاور شو کےانعقاد اور تیاریوں کےحوالہ سے منعقدہ اجلاس سے اسسٹنٹ کمشنر مہرخلیل پڈھیار کاخطاب

میلسی(محمدمختارسولگی ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر جشن بہاراں فلاور شو کی تیاریوں کےسلسلہ میں مشاورتی اجلاس اسسٹنٹ کمشنر میلسی مہرخلیل احمدپڈھیار کی زیرصدارت ان کےآفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سرکاری ونجی اداروں کے سربراہان و نمائندگان، تاجررہنماؤں سول سوسائٹی کےافراد نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنرمیلسی مہرخلیل احمدپڈھیار نے شرکائےاجلاس کو جشن بہاراں فلاورشو کےانعقاد پربریفنگ دی۔ اسسٹنٹ کمشنر میلسی نےبتایاکہ گیارہ تا تیرہ اپریل گورنمنٹ بوائز ھائی سکول ہری پورہ کےگراؤنڈ میں شہریوں کو تفریحی ماحول فراہم کرنے کےلئے جشن بہاراں کی مناسبت سے تین روزہ فلاور شو کاانعقاد کیاجارہاہے۔ یہ پروگرام ضلع وہاڑی کی دیگرتحصیلوں میں بھی انعقاد پذیر ہوئے لیکن میلسی شہرمیں ادھوری چھوڑی جانےوالی سڑکوں اور دیگر شہرکےبنیادی مسائل کی وجہ سے مؤخر کیاگیاتھا ۔جسےاب دوبارہ ترتیب دیاجارہاہے۔ گیارہ اپریل سے شروع ہونے والے فلاورشو میں تمام سرکاری ونجی ادارے اور سول سوسائٹی اپنے اپنے پھولوں کےاسٹال لگائیں گے ۔کمشنرملتان عامرکریم خان اور ڈپٹی کمشنروھاڑی عمرانہ توقیرصاحبہ جشن بہاراں فلاورشو کا وزٹ کریں گی۔ فلاورشو میں خوبصورت اور دلکش اسٹال لگانے والے نجی وسرکاری اداروں کےدرمیان ،فسٹ ،سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشن پرآنےوالوں کو نقدانعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ تقسیم کئےجائیں گے ۔تمام سٹیک ہولڈر فلاورشوکوکامیاب بنانےکےلئے بڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔ اجلاس میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی امتیازاحمدجوئیہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرزراعت امتیازشاہ، انچارج 1122 پرویزعباس، صدرتنظیم انجمن تاجران شیرازکاظمی، ڈائریکٹرہاکس سکولزسسٹم ذیشان بخاری، صدرتحصیل پریس کلب رجسٹرڈعیدگاہ روڈمیلسی محمدحسنین شیخ، جنرل سیکرٹری محمدمختارسولگی، پرنسپل ایجوکیٹرسکول و جنرل سیکرٹری میلسی پریس کلب نویدالحسن قطبی ، صدر میلسی پریس کلب عزیزاللہ طاہر ،اےای اوعبدالقیوم، محمدمصطفی رضا جنرل سیکرٹری سٹی پریس کلب جاویدعزیز ،اکرم بھٹی، مہرراشد منظور ،عبدالصمدچوہدری، عمران اکرم، سی ای او ینگ مین سوسائٹی صادق علی مرزا سمیت سرکاری و نجی اداروں کےنمائندوں نےشرکت کی۔