November 16, 2026

ہارون آباد (نامہ نگار)رمضان المبارک کا مہینہ کروڑوں مسلمانوں کے لیے روحانی تجدید اور

IMG-20250325-WA0016

ہارون آباد (نامہ نگار)رمضان المبارک کا مہینہ کروڑوں مسلمانوں کے لیے روحانی تجدید اور تزکیہ نفس کا مقدس مہینہ ہے ۔ ڈآکٹر ملک منیر احمد
تفصیلات کے مطابق معروف سماجی فلاحی دینی کاروباری شخصیت ڈاکٹر ملک منیر احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ صرف کھانے پینے سے پرہیز کا نام نہیں، بلکہ یہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کرنے، اپنی روح کو پاکیزہ بنانے اور دوسروں کے ساتھ ہمدردی و محبت سے پیش آنے کا درس دیتا ہے اور رمضان المبارک کا مہینہ کروڑوں مسلمانوں کیلئے روحانی تجدید اور تزکیہ نفس کا مہینہ ہے ۔ رمضان المبارک وہ مہینہ ہے جس میں قرآن مجید نازل ہوا یہ کتاب انسانیت کی ہدایت کے لیے ایک رہنما اصول ہے اور اس مہینے میں اس کی تلاوت اور تدبر خاص اہمیت رکھتا ہے ۔ رمضان المبارک کی ایک رات، لیلۃ القدر، ہزار مہینوں سے افضل قرار دی گئی ہے۔ اس رات میں کی گئی عبادت کےثواب میں 70گنا اضافہ کر دیا جاتا ہے۔ یہ مہینہ رحمت مغفرت اور جہنم سے آزادی کا مہینہ ہے رمضان المبارک میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر خاص رحمت نازل فرماتے ہیں اور ان کے گناہوں کو معاف کرتے ہیں۔ رمضان المبارک کا سب سے اہم عمل روزہ رکھنا ہے اور رمضان المبارک کی تمام فضیلتیں اسی شخص کو حاصل ہونگی جو رمضان المبارک کے روزے رکھے گا ۔ روزہ صبح صادق سے لے کر غروب آفتاب تک کھانے پینے سے پرہیز کرنا، برائیوں سے بچنا اور اللہ تعالیٰ کی یاد میں مشغول رہنے کا نام ہے اور یہ ہی روزے کا مقصد ہے۔ رمضان المبارک میں قرآن مجید کی تلاوت کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔ ہر مسلمان کو کوشش کرنی چاہیے کہ اس مہینے میں کم از کم ایک بار قرآن مجید ختم کرے۔ رمضان المبارک میں صدقہ و خیرات کا ثواب بھی بڑھ جاتا ہے۔ ضرورت مندوں کی مدد کرنا، غریبوں کو کھانا کھلانا اور زکوٰۃ ادا کرنا اس مہینے کی اہم عبادات میں شامل ہے۔