November 16, 2026

اسرائیلی کابینہ نے غزہ کے نزدیک بین الاقوامی ایئرپورٹ تعمیر کرنے کی منظوری دیدی

20250323_190502

اسرائیلی کابینہ نے غزہ کے نزدیک بین الاقوامی ایئرپورٹ تعمیر کرنے کی منظوری دیدی

اسرائیل کی اکنامک افیئر کمیٹی نے جنوبی اسرائیل میں ایک نئے بین الاقوامی ایئرپورٹ کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔ یہ ایئرپورٹ غزہ کی سرحد سے متصل ہوگا۔

بل جو پارلیمان میں زیر التوا چلا آرہا تھا اس کی منظوری دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ ایئرپورٹ نیواتم میں قائم کیا جائے گا جو غزہ سے محض 65 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں اس ایئرپورٹ سے غزہ پہنچا جا سکتا ہے۔

اس سے متصل فوجی اڈہ سرائے نقب میں ہے جسے امریکی ساختہ ایف 35 جنگی طیاروں کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔

یاد رہے اس ایئربیس کو پچھلے سال اکتوبر میں ایرانی میزائل حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

مجوزہ نیا ایئرپورٹ تل ابیب میں 132 کلومیٹر کے فاصلے پر ہوگا اور اس کی تعمیر میں 7 سال لگیں گے۔ جبکہ یہ ڈیڑھ کروڑ مسافروں کو سالانہ آمد و رفت کی سہولت دے سکے گا۔

بتایا گیا ہے کہ یہ منصوبہ تل ابیب کے بین گورین ایئرپورٹ کی ٹریفک کو بہتر کرنے اور ملکی معیشت کو ترقی دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس کی تعمیر کے نتیجے میں کم از کم 50 ہزار افراد کو ملازمتیں ملیں گی۔

اس ایئرپورٹ کی اسرائیلی فوج اور سیکیورٹی اسٹیبلیشمنٹ نے مخالفت کی تھی کہ فوجی اڈے کے نزدیک ایک بین الاقوامی ایئرپورٹ تعمیر نہ کیا جائے۔

خیال رہے تل ابیب کا بین گورین ایئرپورٹ اسرائیل کا سب سے بڑا بین الاقوامی گیٹ وے ہے۔ جہاں سے سالانہ 4 کروڑ مسافر سفر کر سکیں گے۔

تاہم یہ اس کی زیادہ سے زیادہ گنجائش کے قریب تر تعداد ہے۔ اکنامک کمیٹی نے بتایا ‘2050 تک سالانہ 8 کروڑ مسافر ایئرپورٹ سے اپنی آمد و رفت ممکن بنا سکیں گے۔’

2019 میں اسرائیل نے بحیرہ احمر کے نزدیکی شہر ایلات میں رومن ایئرپورٹ قائم کیا تھا۔ یہ اردن و مصر کی سرحد کے قریب ہے۔ جنگ سے پہلے بہت سی غیر ملکی فضائی کمپنیاں اسی ایئرپورٹ کے راستے یورپ مسافروں کو لاتی لے جاتی تھیں۔ آج کل یہ ایئرپورٹ زیادہ تر مقامی مسافروں کے سفر کے لیے استعمال