کسان دشمن پالیسی نامنظور!
کسان دشمن پالیسی نامنظور!
2022 میں:
یوریا: 1800 روپے فی بوری
ڈی اے پی: 5000 روپے فی بوری
ڈیزل: 150 روپے فی لیٹر
گندم کا ریٹ: 4000 روپے فی من
2025 میں:
یوریا: 4700 روپے فی بوری
ڈی اے پی: 13000 روپے فی بوری
ڈیزل: 260 روپے فی لیٹر
گندم کا ریٹ: 2900 روپے فی من
•یہ کسانوں کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے، جو درحقیقت ملکی معیشت کے لیے بھی تباہ کن ہے۔
•زراعت معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، جو خوراک، صنعت، تجارت اور برآمدات میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔
•زرعی مداخل کی قیمتیں کئی گنا بڑھا کر اور اجناس کی قیمت کم کر کے کسانوں کو بدحالی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔
•اس استحصالی نظام سے کسان، عام عوام اور معیشت سب متاثر ہو رہے ہیں۔
ہمارے مطالبات:
•کھاد، ڈیزل اور دیگر زرعی اشیاء پر مناسب سبسڈی دی جائے۔
•اجناس کی قیمت کسان کی لاگت کے مطابق مقرر کی جائے۔
•زراعت دوست پالیسیاں بنا کر کسانوں کو تحفظ دیا جائے۔
ہم حکومت کی ان ظالمانہ پالیسیوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ کسانوں کو جینے کا حق دیا جائے!