(بیچاری ماہرنگ بلوچ)
۔۔ (بیچاری ماہرنگ بلوچ)
محکمہ صحت بلوچستان کے ذرائع کے مطابق بی وائی سی کی سربراہ ماہ رنگ لانگو، جو آج ریاست کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ اختیار کیے ہوئے ہے، خود اسی ریاست کے وسائل پر اعلیٰ تعلیم اور مراعات حاصل کرتی رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق ماہ رنگ بلوچ نے سرکاری اخراجات پر ایم بی بی ایس مکمل کیا، جس پر حکومت کا تقریباً ایک کروڑ روپے خرچ ہوا۔ دورانِ تعلیم وہ ہر ماہ 6 ہزار روپے اسکالرشپ بھی وصول کرتی رہی۔ مزید برآں، ہاؤس جاب کے دوران اسے 42 ہزار روپے ماہانہ سرکاری وظیفہ دیا گیا، جبکہ گزشتہ دو سال سے وہ پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کے نام پر 72 ہزار روپے ماہانہ حاصل کر رہی ہے۔
محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تمام ریکارڈ مرتب کیا جا رہا ہے، اور ان تفصیلات کو متعلقہ اداروں کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔ ریاست کے وسائل پر پروان چڑھنے والے افراد کا ریاست کے خلاف سازشی بیانیہ ناقابلِ قبول ہے، اور اس حوالے سے مزید قانونی پہلوؤں کابھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
منقول ۔۔۔۔
نوٹ۔۔۔۔۔
“یہ ماہ رنگ بلوچ کے والد غفار لانگو کی قبر ہے جس پر بی ایل اے کا جھنڈا بنا ھوا ھے”