November 16, 2026

21 مارچ 2025 بروز جمعة المبارك* 20 رمضان المبارک

20250321_071055

*🌐21 مارچ 2025 بروز جمعة المبارك*
20 رمضان المبارک

🌐 *دن بھر کی اہم ترین خبریں*

🌐اسٹار لنک، پاکستان سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی دنیا میں قدم رکھنے کیلئے تیار،پاکستان نے اسٹار لنک کو این او سی جاری کردیا.

🌐منگلور پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او رحیم خان کو قتل کرنے والا ملزم فضاگٹ کے پہاڑی میں موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ

🌐ملزم نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں کانسٹیبل نیاز سکنہ اسلام پور موقع پر جاں بحق جبکہ انسپکٹر امجد سکنہ سیدو شریف شدید زخمی.

🌐پنجاب:ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر لائسنس منسوخ، مقدمات کا اندراج اور بھاری جرمانے ہونگے.

🌐حکومت کا مہنگائی کی شرح کم ہونے کا دعویٰ، ایک ہفتے میں 11 اشیا مزید مہنگی.

🌐ٹیکنالوجی کی دنیا میں بڑی کامیابی:پاکستان نے اپنی چیٹ جی پی ٹی متعارف کروا دی.

🌐”میڈ ان پاکستان“ جی پی ٹی کا بیس ماڈل تیار٬”ذہانت اے آئی“ کے نام سے لانچ کردیاگیا.

🌐قومی بچت سکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ کردیا گیا.

🌐سیونگ اکاؤنٹ ریٹ پر ریٹرن میں 100 بیسس پوائنٹس کمی.

🌐نقصان میں چلنے والے 1700 یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے، ہزاروں ملازمین کو فارغ کرنیکا فیصلہ.

🌐شوال کا چاند دیکھنے کے لئے اجلاس 30مارچ کو طلب کرلیاگیا.

🌐وفاقی کاببینہ نے وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری منظور کرلی.

🌐نئے بل کی منظوری کے بعد وفاقی وزیر، وزیر مملکت اور مشیر کی تنخواہ 5 لاکھ 19ہزار ہوگی.

🌐امریکا نے فلسطین کے حامی بھارتی اسکالر کو حراست میں لے لیا، ملک بدر کرنے کا فیصلہ.

🌐کراچی:جعلی پستول سے اسلحہ ڈیلر کو لوٹنا ڈاکوؤں کو مہنگا پڑھ گیا صدر میں اسلحہ ڈیلر کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک دو موقع سے فرار.

🌐بھارتی ریاست اتر پردیش میں یوٹیوب ویڈیوز دیکھ کر خود اپنا آپریشن کرنے کی کوشش کرنے والے 32 سالہ راجا بابو کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا.

🌐راجہ بابو کئی دنوں سے شدید پیٹ درد میں مبتلا تھا اور متعدد ڈاکٹروں سے علاج کے باوجود آرام نہ ملنے پر اس نے خود اپنا آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا.

🌐فیصل مسجد میں ایک ہزارافراد اعتکاف کے لئے بیٹھ گئے.

🌐 اسلام آباد:اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی دعوہ اکیڈمی کے زیر نگرانی جمعہ کو نماز مغرب سے قبل تقریباً 1000 اہل ایمان نے فیصل مسجد میں اعتکاف کا آغاز کیا.

🌐بینکوں سے ونڈ فال ٹیکس وصولی: 4 ہفتوں کے دوران 34 ارب روپے سے زائد رقم قومی خزانے میں جمع.

🌐حکم امتناع خارج ہونے پر پنجاب کے بینکوں نے آج واجب الادا ٹیکس قومی خزانے میں جمع کرادیا.

🌐پنجاب کے 7 بینکوں نے 11 ارب 48 کروڑ 36 لاکھ 58 ہزار روپے جمع کرائی،وزارت قانون و انصاف.

🌐عمران خان کو رہا کئے بغیر کوئی ڈائیلاگ نہیں ہوسکتے: علی امین گنڈا پور.

🌐اسلام آباد: بغیر اجازت احتجاج کرنے پر عورت مارچ کی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا.

🌐وفاقی حکومت نے آمریت کی یاد تازہ کردی، پی پی پی کا کینال منصوبے کے خلاف احتجاج کا اعلان.

🌐کوئٹہ: سریاب روڈ پر مظاہرین پر کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار، انٹرنیٹ معطل.

🌐23 مارچ پریڈ: جمعہ اور ہفتہ کو جڑواں شہروں میں بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند.

🌐پختونخوا میں پولیس پر فائرنگ کے واقعات جاری، مزید 2 اہلکار جاں بحق.

🌐کراچی:صدر زاہد نہاری کےقریب شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک ، پولیس حکام.

🌐ریلوے کا عید کے تینوں روز ٹکٹوں پر 20 فیصد رعایت دینے کا فیصلہ.

🌐جعفر ایکسپریس حادثے کو لیکر پی ٹی آئی کارکنان کے گھروں پر ریڈ ہو رہے ہیں، زرتاج گل.

🌐مصطفی قتل؛ ملزم ارمغان کے والد کا پولیس پر الزام، اپنے ہی وکیل نے دماغی مریض قرار دیدیا.

🌐پی ٹی آئی کراچی کی عہدیدار فوزیہ صدیقی کو حراست میں لے لیا گیا.

*⭕مزید خبریں پڑھنے کےلئے چینل کو فالو کریں*
https://whatsapp.com/channel/0029VaFrtw03QxRvcEA98W0p