November 16, 2026

23مارچ ملک سے تجدیدوفاکادن ہے

20250321_071055

23مارچ ملک سے تجدیدوفاکادن ہے،اکبرسیٹھی
پشاور ( سید گوہرشاہ ) تعمیر وطن کیلئے تحریک پاکستان والا جذبے ناگزیر ہے،صوبائی صدر
مہذب شہری ہونے کے ناطے ملک سے وفا کرنی ہوگئی،وقار لودھی
صوبائی صدرپاکستان ہندکووان تحریک خواجہ محمداکبرسیٹھی نے کہاہے کہ یوم پاکستان محض ایک فیسٹیول نہیں بلکہ دھرتی سے عہد الفت اوروفاکی تجدید کا دن ہے،بحیثیت پاکستانی ہمیں نظریہ پاکستان کوسمجھنا واپنانا ہوگا،23مارچ 1940لاہورکے منٹو پارک میں آزاد مسلم ریاست کے لئے ایک قراردادپیش کی گئی،سب ایک ہوئے تب جا کر پاکستان وجودمیں آیا،آج ملک کو پھرایک قوم کی ضرورت ہے،وطن عزیز کو حقیقی معنوں میں عظیم اسلامی وفلاحی ریاست بنانے کے لئے ہر فرد اور طبقے کو اپنا کردار ادا کرناہوگا،ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز سکندرپورہ میں پاکستان ہندکووان تحریک کے صوبائی سطح کے اجلاس سے خطاب میں کیا،سینئر نائب صدر محمد بن انشاء، نائب صدر مظہر رحیم، سیکرٹری جنرل محمد وقار لودھی،سیکرٹری اطلاعات محمد اشفاق، یوتھ ونگ صدر علی رضا، شاہد گلزار، وقار علی، محمد اسرار لودھی، ریاض احمد، محمد نعیم، محمد سلیمان، جواد مفتی، سعید محمود بخاری،خواجہ شکیل اوردیگر نے بھی شرکت کی،اکبرسیٹھی نے مزیدکہاکہ موجودہ ملکی حالات میں ہم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،ہم نے خود کواورقوم کوتیرالیڈر،میرالیڈراورزندہ باد مردہ بادکی سیاست سے آزادنہ کرایاتو مشکلات میں مزیداضافہ ہوگا، محمد وقار لودھی کاکہناتھاکہ اس ملک کا مہذب شہری ہونے کے ناطے پاکستان سے وفا کرنا ہوگی،ملکی ترقی میں اپناحصہ ڈالنے کے لئے خیبرسے کراچی تک ایک قوم بنناپڑے گا، پاکستان میں بسنے والی ہر قوم ہر زبان بولنے والے کو ملکی سلامتی کے لئے اپنے حصہ کی شمع جلانی ہوگئی، تعمیر پاکستان کے لئے آج بھی تحریک پاکستان والے جذبے کی ضرورت ہے،اجلاس میں وطن عزیز کے قیام کی خاطر شبانہ روز جدوجہد اورلازوال قربانیاں دینے کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔