November 16, 2026

محکمہ صحت بلوچستان کے ذرائع کے مطابق بی وائی سی کی سربراہ ماہ رنگ لانگو، جو آج ریاست کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ اختیار کیے ہوئے ہے

IMG-20250323-WA0211

محکمہ صحت بلوچستان کے ذرائع کے مطابق بی وائی سی کی سربراہ ماہ رنگ لانگو، جو آج ریاست کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ اختیار کیے ہوئے ہے، خود اسی ریاست کے وسائل پر اعلیٰ تعلیم اور مراعات حاصل کرتی رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ماہ رنگ بلوچ نے سرکاری اخراجات پر ایم بی بی ایس مکمل کیا، جس پر حکومت کا تقریباً ایک کروڑ روپے خرچ ہوا۔ دورانِ تعلیم وہ ہر ماہ 6 ہزار روپے اسکالرشپ بھی وصول کرتی رہی۔ مزید برآں، ہاؤس جاب کے دوران اسے 42 ہزار روپے ماہانہ سرکاری وظیفہ دیا گیا، جبکہ گزشتہ دو سال سے وہ پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کے نام پر 72 ہزار روپے ماہانہ حاصل کر رہی ہے۔

محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تمام ریکارڈ مرتب کیا جا رہا ہے، اور ان تفصیلات کو متعلقہ اداروں کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔ ریاست کے وسائل پر پروان چڑھنے والے افراد کا ریاست کے خلاف سازشی بیانیہ ناقابلِ قبول ہے، اور اس حوالے سے مزید قانونی پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔