بہاولنگر: ڈسٹرکٹ فیمیل ایجوکیشن آفس میں 23 مارچ کے حوالے سے پروقار سیمینار کا انعقاد
بہاولنگر: ڈسٹرکٹ فیمیل ایجوکیشن آفس میں 23 مارچ کے حوالے سے پروقار سیمینار کا انعقاد
بہاولنگر یومِ پاکستان کے موقع پر ڈسٹرکٹ فیمیل ایجوکیشن آفس بہاولنگر میں ایک شاندار سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈی ای او فیمیل میڈم سمیرا شاہین، ڈپٹی ڈی ای او فیمیل میڈم فوزیہ انجم بخاری، ڈی ای او سیکنڈری ایلیمنٹری چوہدری محمد اسلم اور ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری حافظ ساجد سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی
بہاولنگر سیمینار کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا، جس کے بعد بچوں نے ملی نغمے پیش کیے اور خصوصی ٹیبلو پرفارمنس کے ذریعے یومِ پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ مقررین نے 23 مارچ 1940 کی قرارداد کی تاریخ اور اس کے قومی و ملی اثرات پر روشنی ڈالی ملک و قوم کے لیے تعلیم کی اہمیت اس موقع پر ڈی ای او فیمیل میڈم سمیرا شاہین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوموں کی ترقی کا راز تعلیم میں پوشیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی تعلیم کسی بھی ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، اور ہمیں اپنی نئی نسل کو شعور دینا ہوگا کہ وہ علم کے زیور سے خود کو آراستہ کریں اور ملک و ملت کی خدمت کریں ڈپٹی ڈی ای او فیمیل میڈم فوزیہ انجم بخاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ 23 مارچ ہمیں ایک علیحدہ وطن کے قیام کے عزم اور اس کے حصول میں دی جانے والی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے نوجوانوں کو پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے انتھک محنت کرنا ہوگی تاکہ ہم ترقی یافتہ اقوام کی صف میں شامل ہوسکی ڈی ای او سیکنڈری ایلیمنٹری چوہدری محمد اسلم نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ کا دن تجدیدِ عہد کا دن ہے، اور ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ہم اپنے ملک کی بہتری اور ترقی کے لیے ہر ممکن جدوجہد کریں گے ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری حافظ ساجد نے سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم یافتہ قوم ہی ترقی کی منازل طے کر سکتی ہے۔ انہوں نے طلبہ کو نصیحت کی کہ وہ محنت، ایمانداری اور دیانت داری کے ساتھ اپنی تعلیمی سرگرمیوں میں مشغول رہیں تاکہ پاکستان کو ایک مضبوط اور خوشحال ملک بنایا جا سکے ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کیے گئےسیمینار میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ نے ملی نغمے پیش کیے اور یومِ پاکستان کے حوالے سے خصوصی ٹیبلو بھی پیش کیے گئے، جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا۔ بچوں نے خوبصورت انداز میں پاکستان کی تاریخ اور قیامِ پاکستان کے اسباب کو اجاگر کیا، جس سے حاضرین پر گہرا اثر ہواآخر میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کو ایک مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔