November 16, 2026

*کوئٹہ میں ریاست مخالف سوشل میڈیا سرگرمیوں میں ملوث 4 افراد گرفتار*

20250321_071055

*کوئٹہ میں ریاست مخالف سوشل میڈیا سرگرمیوں میں ملوث 4 افراد گرفتار*

ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے ریاست مخالف پروپیگنڈے اور سوشل میڈیا پر دہشتگردوں کی حمایت میں مصروف چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ افراد مختلف پلیٹ فارمز پر حکومتی اداروں کے خلاف بے بنیاد الزامات لگا رہے تھے اور بی وائی سی کے جھنڈے تلے دہشتگردوں کی حمایت میں مواد شیئر کر رہے تھے۔

گرفتار افراد منظم طریقے سے سوشل میڈیا کا استعمال کر کے عوام کو گمراہ کرنے، انتشار پھیلانے اور ریاست مخالف بیانیہ عام کرنے میں ملوث تھے۔ ان کے خلاف PECA ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔

انتظامیہ نے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ریاست، افواجِ پاکستان، اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف کوئی بھی سرگرمی سخت قانونی کارروائی کا باعث بنے گی۔