خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) بھیل انٹرنیشنل ادبی سنگت ننکانہ صاحب کی طرف سے ضلع خوشاب کے معروف قلمکار ، مصنف
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) بھیل انٹرنیشنل ادبی سنگت ننکانہ صاحب کی طرف سے ضلع خوشاب کے معروف قلمکار ، مصنف ، ادیب، کالم نگار، دانشور ،شاعر اور ممتاز ماہر تعلیم ملک فضل الہی فضل کو بہترین علمی اور ادبی خدمات کے اعتراف میں حسن کارکردگی ایوارڈ کی عطائیگی ، عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ یہ ایوارڈ معروف شاعر ،ادیب، مصنف، دانشور اور نامور ماہرتعلیم جناب ملک فضل الہی فضل کو ان کی بہترین علمی و ادبی خدمات کے اعتراف میں عطا کیا گیا ہے اور ان کی شاعری کی معروف کتاب “متاع عشق” کی پذیرائ کی گئ ہے ۔ واضح رہے کہ محترم جناب ملک فضل الہی فضل قبل ازیں بھی مختلف فورمز سے اسناد و ایوارڈز کے حصول کا اعزاز رکھتے ہیں ۔ آپ علمی، ادبی،صحافتی اور سماجی حلقوں میں نہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں ۔ بحیثیت سینیئر آفیسر تعلیم آپ کی سرگودھا ڈویژن کے لیے گرانقدر علمی خدمات ہیں جن کا تعلیمی حلقوں میں اعتراف کیا جاتا ہے ۔