*حسن نواز کی 44 گیندوں پر سنچری، پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں کیویز کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی*
*پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے ہرادیا۔*
*شاہینوں نے 205 رنز کا ہدف 16 اوورز میں حاصل کرلیا، حسن نواز نے 44 گیندوں پر سنچری اسکور کی، کپتان سلمان علی آغا کی بھی شاندار نصف سنچری*
*آکلینڈ میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی 20 میں پاکستان کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے میزبان ٹیم 19.5 اوورز میں 204 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔*