78

خوشاب ( راجہ نورالہی عاطف سے )محرم الحرام کے دوران ضلع خوشاب میں امن و امان، بین المسالک ہم آہنگی کی خوشگوار فضا کے استحکام اور ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ کور کمیٹی کا مشاورتی اجلاس ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا کی زیر

خوشاب ( راجہ نورالہی عاطف سے )محرم الحرام کے دوران ضلع خوشاب میں امن و امان، بین المسالک ہم آہنگی کی خوشگوار فضا کے استحکام اور ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ کور کمیٹی کا مشاورتی اجلاس ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر توقیر محمد نعیم، نمائندہ ایم این اے (ملک گل اصغر خان بگھور) انجئنیر ملک طاہر بگھور، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد صہیب، اسسٹنٹ کمشنر خوشاب اعجازاحمد ملک اور دیگر ممبران کور کمیٹی مولانا محمد زبیر، مولانا دلدار حسین رضوی، دلدار حسین ایڈووکیٹ، مولانا اظہار الحسن، ڈاکٹر امتیاز، محمد اعجاز شاکری، رانا سلیم الرحمان اور سبط حسن بخاری نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ کور کمیٹی کے معزز اراکین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع کے امن کو مقدم رکھنے کی اولین اور اہم ترین ترجیح کی تکمیل کے لئے ضلعی انتظامیہ و پولیس کے شانہ بشانہ ہو کر حسبِ روایت مکمل معاونت کی فراہمی یقینی بنائی جائے گا۔ا جلاس میں ڈی پی او توقیر محمدنعیم نے کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پاک آرمی پولیس و ضلعی انتظامیہ کو بروقت ریسپانس کرے گی۔اجلاس کے اختتام پر دعائے خیر بھی کرائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں