57

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) موجودہ حکومت آئے دن عوام پر پڑول اور بجلی بم گرارہی ہے ولید ناصر چوہدری بجلی کے بلوں میں لگائے گئے ٹیکس دیکھ کر گمان ہوتا ہےکہ حکومت اپنے اللے تللوں کے لیے عوام کا خون نچوڑ رہی ہے نائب صدر جے آئی یوتھ

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) موجودہ حکومت آئے دن عوام پر پڑول اور بجلی بم گرارہی ہے ولید ناصر چوہدری بجلی کے بلوں میں لگائے گئے ٹیکس دیکھ کر گمان ہوتا ہےکہ حکومت اپنے اللے تللوں کے لیے عوام کا خون نچوڑ رہی ہے نائب صدر جے آئی یوتھ بہاولنگرڈاکٹرعارف رضا ملک تفصیلات کیمطابق امیر جماعت اسلامی ولید ناصر چوہدری صدر جے آئی یوتھ بہاولنگر عامر یعقوب نائب صدر جے آئی یوتھ بہاولنگرڈاکٹرعارف رضا ملک پروفیسر معروف اعظم پروفیسر خالد سعید ریحان ارسلان خان خاکوانی عرفان اللہ عمر فاروق رامے نے جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمران طبقہ اپنی مراعات میں دن بدن اضافہ کررہا ہے جبکہ غریب عوام کے خون کا اخری قطرہ تک نچوڑا جارہاہے ۔کوئی تنخواہ دار طبقے پر آپ نے ٹیکس کی بھرمار کر کے انکو تباہ کردیا ہے۔علماء کرام کی درخواست محرم الحرام کے احترام اور ملکی صورتحال کے پیش نظر دھرنا کی تاریخ کو آگے کیا ہے اب 26 جولائی کو پوری طاقت سے اسلام آباد کا رخ کریں گے اور حکومتی مظالم کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائے گا انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنے نظامِ تعلیم میں دین اور دنیا کی تفریق ختم کرے گی ۔ اسلام میں دین اور دنیا الگ نہیں ہیں بلکہ ایک ہیں۔ ہماری تعلیم بیک وقت دینی اور دنیوی ہونی چاہیے، تاکہ ہم دنیا کو دینی نقطہ نظر سے سمجھ سکیں اور اس کے مطابق عمل کر سکیں۔ اسلام زندگی کے ہر پہلو کی رہنمائی کرتا ہے اور ہماری پوری تعلیم کو دینی بنانا چاہتا ہے۔ اس طرح، ہمارے تعلیمی ادارے نہ صرف امام، مفتی اور علماء تیار کریں گے بلکہ ڈاکٹر انجینئر اور سائنسدان بھی۔ دین اور دنیا کی تفریق کو مٹا کر پوری تعلیم کو اسلامی سانچے میں ڈھالنے سے کسی جداگانہ مذہبی نظام تعلیم کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔جماعت اسلامی ہر شعبہ زندگی میں اسلامی اصطلاحات لائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں