موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی آلودگی کاخاتمہ زیادہ سے زیادہ درخت لگاکرممکن ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر میلسی۔
موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی آلودگی کاخاتمہ زیادہ سے زیادہ درخت لگاکرممکن ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر میلسی۔
میلسی(محمدمختارسولگی ) موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی آلودگی کاخاتمہ زیادہ سے زیادہ درخت لگاکرممکن ہے۔جنگلات کی کمی اور درختوں کےکٹاو سے ماحولیاتی تبدیلیاں رونماہورہی ہیں جس سے انسانی صحت پرخطرناک اثرات مرتب ہورہےہیں۔ ان خیالات کااظہار اسسٹنٹ کمشنرمیلسی مہرخلیل احمدپڈھیارنے عالمی یوم جنگلات اور حکومت پنجاب کی ہدایات پر پلانٹ فار پاکستان مہم کےسلسلہ میں میونسپل کمیٹی میلسی پودالگانےکی تقریب کےدوران کیا۔ان کامزیدکہناتھا وزیراعلی پنجاب کےاحکامات پر میونسپل کمیٹی اور دیگر سرکاری محکموں میں شجرکاری کی گئی ہے۔ دنیابھراور باالخصوص پاکستان میں ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی میں اضافہ ہوتاجارہاہے۔ جنگلات کی کمی، درختوں کا بےجاکٹاؤ اس کی اصل وجہ ہے۔ جس کےتدارک کےلئے ہرفرد کو ذمہ داری اور صدقہ جاریہ سمجھتےہوئے زیادہ سے زیادہ پودے لگانے اور اس کی افادیت سے آگہی دیناوقت کی ضرورت بن چکاہے۔ ورنہ انسانی زندگی کےلئے پانی کی کمی اور آب وہوا مزید مشکلات پیدا کرسکتی ہے ۔اس موقع پر سینئر کلرک میونسپل کمیٹی محمداویس رحیم، پی اے ایڈمنسٹریٹر ملک راشد معروف، اکاؤنٹ کلرک شیخ محمدجاویداقبال، الیکٹریشن عبدالجلیل ندیم ودیگربھی موجودتھے.