November 16, 2026

*لاکھوں فرزندان اسلام آج سے اعتکاف پر بیٹھنے کی سعادت حاصل کریں گے*

IMG-20250321-WA0258

*لاکھوں فرزندان اسلام آج سے اعتکاف پر بیٹھنے کی سعادت حاصل کریں گے*

کراچی: ملک بھر میں‌ لاکھوں فرزندان اسلام آج اعتکاف پر بیٹھنے کی سعادت حاصل کریں گے، اس حوالے سے انتظامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔

مختلف حساس عبادت گاہوں میں اعتکاف کی سعادت حاصل کرنے والوں سے درخواستیں بھی طلب کی گئی ہیں، لاکھوں فرزندان اسلام آج جمعۃ المبارک کی شام کو اعتکاف پر بیٹھنے کی سعادت حاصل کریں گے۔

ملک بھر میں لاکھوں مسلمان 20 رمضان المبارک کو نماز مغرب سے قبل مسنون اعتکاف پر بیٹھ جائیں گے، خواتین نے گھروں میں اعتکاف پر بیٹھنے کے لیے انتظامات کر رکھے ہیں، جبکہ درجنوں سرکاری ملازمین نے بھی اعتکاف پر بیٹھنے کے لیے چھٹیاں حاصل کر لی ہیں۔