پنجاب کے دیہات کی خواتین کیلئے ڈیجیٹل فیوچر کے دروازے کھل گئے
پنجاب کے دیہات کی خواتین کیلئے ڈیجیٹل فیوچر کے دروازے کھل گئے
دیہی خواتین کے لئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز آئی ٹی ٹریننگ اور ڈیجیٹل سکل کا پہلا جامع پروگرام
صوبے بھر کے دیہات میں 27 ہزار خواتین کے لئے ڈیجیٹل اینڈ آئی ٹی ٹریننگ پروگرام
آن لائن ٹریننگ کے دوران دیہی خواتین کو سکالر شپ بھی دیا جائے گا
آن لائن ٹریننگ کی تکمیل پر ہر خاتون کو ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر اور فری وائی فائی ڈیوائس ملے گی
پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام دیہی خواتین کو 6 ماہ آن لائن ٹریننگ دی جائے گی
دیہی خواتین کو مکمل آئی ٹی، ویب ڈویلپمنٹ اور کوڈنگ کی آن لائن ٹریننگ دی جائے گی
دیہی خواتین کی آن لائن ٹریننگ میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ای کامرس، سوشل میڈیا مینجمنٹ، گرافک ڈیزائن اور ملٹی میڈیا کورس شامل
دیہی خواتین کو فری لانسنگ، ریموٹ ورک، ڈیٹا انٹری، آفس آٹو میشن اور سائبر سیکیورٹی سکل سکھائے جائیں گے
آن لائن ٹریننگ کی تکمیل پر پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سرٹیفکیٹ اور جاب لنک بھی فراہم کرے گا
آن لائن ڈیجیٹل اینڈ آئی ٹی ٹریننگ کی تکمیل پر دیہی خواتین گھر بیٹھے فری لانسنگ بھی کر سکیں گی
دیہی خواتین ڈیجیٹل ٹریننگ کی تکمیل پر ٹیک فرم یا آن لائن بزنس بھی شروع کر سکیں گی
دیہی خواتین گاؤں کے گھر کو مائیکرو انٹرپرائزز میں تبدیل کر سکیں گی
دیہات کی خواتین پی ایس ڈی ایف کی ویب سائٹ psdf.org.pk//:https پر گھر بیٹھے اپلائی کر سکتی ہیں