*قیام اللیل کا اجروثواب* جمعہ 20 رمضان 1446ھ انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
*قیام اللیل کا اجروثواب*
جمعہ 20 رمضان 1446ھ
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
آج بیسواں روزہ ہے اور اکسویں رات سے مسنون قیام اللیل شروع کیا جاتا ہے اس کا اجر ساری رات عبادت کرنے کا ہے
*قیام الیل کا طریقہ*
نماز تراویح کے بعد چار رکعت نفل قیام اللیل کے پڑھے جائیں گے اور اس کے بعد آپ آرام فرما سکتے ہیں لیکں آپ صبح سحری سے پہلے تقرینا” چار بجے اٹھیں گے اور چار رکعت نوافل کی ادائیگی کے بعد تین وتر ادا کریں گے۔
اور یہی قیام اللیل ہے اور مسنون عمل ہے
*قیام اللیل کی شرعی حیثیت*
قیام اللیل سنت مؤکدہ ہے اور کتاب وسنت میں اس کی تواتر سے نصوص ملتی ہیں جن میں قیام اللیل کرنے پر ابھارا گيا اور اس کی ترغیب دی گئي ہے، اوراس کی شان وعظمت اورعظيم اجروثواب کو بیان کیا گيا ہے ۔
قیام اللیل کی تثبیت ایمان میں عظیم شان پائي جاتی ہے ، اوراعمال کی بزرگي اورشان میں معاون ثابت ہوتا ہے ۔
اللہ سبحانہ وتعالی کافرمان ہے :
اے کپڑے میں لپٹنے والے ، رات کے وقت نماز میں کھڑے ہو جاؤ مگر کم آدھی رات یا اس سے بھی کم کرلے ، یا اس سے بڑھادے اورقرآن ٹہر ٹہر کر صاف پڑھا کر ، یقینا ہم تجھ پر عنقریب بہت بھاری بات نازل کریں گے، بیشک رات کا اٹھنا دل جمعی کے لیے انتہائي مناسب ہے ، اور بات کو بہت درست کر دینے والا ہے ( المزمل 1 – 6) ۔
اللہ سبحانہ وتعالی نے اہل ایمان اور اہل تقوی کوبہت اچھی خصلتوں اور اعمال جلیلہ کرنے پر مدح وتعریف فرمائی ہے :
اللہ سبحانہ وتعالی کا فرمان ہے :
ہماري آيتوں پر تو وہی ایمان لاتے ہیں جنہیں جب کبھی بھی نصیحت کی جاتی ہے تو وہ سجدے میں گر پڑتے ہیں اوراپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کرتے ہیں اور تکبر نہیں کرتے ۔(سجدہ تلاوت)
ان کی کروٹیں اپنے بستروں سے الگ تھلگ رہتی ہیں، اپنے رب کو خوف اورامید کے ساتھ پکارتے ہیں، اور جو کچھ ہم نے انہیں دے رکھا ہے وہ خرچ کرتے ہیں، کوئي نفس نہیں جانتا کہ جو کچھ ہم نے ان کی آنکھوں کی ٹھنڈک انکے لیے پوشیدہ کررکھی ہے، جوکچھ وہ کرتے رہے ہیں اس کا یہ بدلہ ہے (السجدۃ 15- 17)
اورایک مقام پر ان کے اوصاف کچھ اس طرح بیان کیے :
فرمان باری تعالی ہے :
اورجو اپنے رب کے سامنے سجدے اور قیام کرتے ہوئے راتیں بسر کرتے ہيں، اورجو یہ دعاء کرتے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار ! ہم سے دوزخ کا عذاب پرے ہی پرے رکھ، کیونکہ اس کا عذاب چمٹ جانے والا ہے ، بلاشبہ وہ ٹہرنے اور رہنے کے لحاظ سےبد ترین جگہ ہے ۔
اورچند آيات آگے چل کر یہ فرمایا ربانی ہے:
یہی وہ لوگ ہیں جنہیں ان کے صبر کے بدلے جنت کے بلند وبالا خانے دیے جائيں گے جہاں انہیں دعاء وسلام پہنچایا جائے گا، اس میں یہ ہمیشہ رہیں گے وہ رہنے کےلیے بہت ہی اچھی جگہ اورمقام ہے(الفرقان 64 – 75)
ان آیات میں قیام اللیل کی فضيلت کی تنبیہ پائي جاتی ہے اوراس کا اجروثواب بھی جو مخفی نہيں ، اور پھر یہ عذاب جہنم سے دوری اور جنت میں داخلے اور کامیابی کا سبب بھی ہے اور اسی بنا پرجنت میں پائي جانی والی ہمیشہ ہمیشہ کے لیے نعمتوں کا حصول بھی ہوتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اللہ رب العالمین کا قرب و پڑوس بھی پایا جاتا ہے،
اللہ تعالی ہمیں یہ انعامات حاصل کرنے والوں میں شامل فرمائے۔
آمین یا رب العالمین
*الدعاء*
یا رب العالمین ہمیں رمضان کریم کی نعمتوں سے نواز اور ہمارے صیام قیام قبول فرما۔
یا اللہ ہمارے گناہ معاف فرما اور ہمیں بخش دے۔
یا اللہ بغیر حساب کتاب کے جنت میں داخل فرما۔
آمین یا رب العالمین
Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333