November 16, 2026

*’کوئی سرکاری یا غیر سرکاری اہلکار رشوت لے تو بتائیں، شکایت فوری سنی جائے گی‘، سپریم کورٹ میں اینٹی کرپشن ہاٹ لائن قائم، موبائل نمبر جاری*

20250317_220114

*’کوئی سرکاری یا غیر سرکاری اہلکار رشوت لے تو بتائیں، شکایت فوری سنی جائے گی‘، سپریم کورٹ میں اینٹی کرپشن ہاٹ لائن قائم، موبائل نمبر جاری*

چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے “اینٹی کرپشن ہاٹ لائن” قائم کردی۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی بدعنوانی سے پاک ماحول کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہیں

چیف جسٹس کا کہنا تھاکہ اگر کوئی سرکاری یا غیر سرکاری شخص رشوت طلب کرے تو فوراً مجھے اطلاع دیں، رشوت اور سفارش سے متعلق میں عدم برداشت کی پالیسی پر عمل پیرا ہوں اور یقین دلاتا ہوں نہ صرف آپ کا نام خفیہ رکھا جائے گا بلکہ شکایت کی فوری سنوائی ہو گی۔

سپریم کورٹ اینٹی کرپشن ہاٹ لائن کا نمبر 03264442444 ہے جس پر 24 گھنٹے شکایت کی جاسکتی ہے۔