1667 میں، تاریخ میں پہلی دستاویزی خون کی منتقلی (بلڈ ٹرانسفیوژن) فرانسیسی معالج جین ڈینس نے کی۔ انہوں نے ایک 15 سالہ لڑکے کو بھیڑ
1667 میں، تاریخ میں پہلی دستاویزی خون کی منتقلی (بلڈ ٹرانسفیوژن) فرانسیسی معالج جین ڈینس نے کی۔ انہوں نے ایک 15 سالہ لڑکے کو بھیڑ کا خون منتقل کیا، اور وہ تیزی سے صحت یاب ہو گیا۔ کچھ ہی عرصے بعد، ڈینس نے ایک اور کامیاب خون کی منتقلی کی۔ تاہم، تیسری اور چوتھی مرتبہ منتقلی کے مریضوں کی حالت خراب ہو گئی۔ تیسرا مریض جلد ہی انتقال کر گیا، جبکہ چوتھا مریض دورانِ عمل ہی دم توڑ گیا۔
چوتھے مریض کی بیوی نے جین ڈینس پر قتل کا مقدمہ درج کروا دیا۔ عدالت میں جین ڈینس کو تمام الزامات سے بری کر دیا گیا، لیکن عدالت نے مستقبل میں انسانوں کو بھیڑ کا خون منتقل کرنے پر پابندی عائد کر دی۔