کیا آپ جانتے ہیں بلوچی کا پہلا اور واحد روزنامہ ایک ایسے شخص نے شائع کیا، بلوچی جس کی مادری زبان نہیں تھی!!
کیا آپ جانتے ہیں بلوچی کا پہلا اور واحد روزنامہ ایک ایسے شخص نے شائع کیا، بلوچی جس کی مادری زبان نہیں تھی!!
ملک محمد پناہ کا تعلق کچھی سے تھا۔ وہ ایک خالص جاموٹ قبیلہ اتیرہ سے تعلق رکھتے تھے اور ان کی مادری زبان سرائیکی تھی۔ لیکن انہوں نے بلوچی کو بطور قومی زبان اپنا اوڑھنا بچھونا بنایا۔ پندرہ روزہ “نوائے وطن” پہلے بلوچی، اردو میں شائع کرنا شروع کیا جو بعد ازاں بلوچی کا پہلا اور واحد روزنامہ بنا۔
ملک پناہ صاحب بلوچی اکیڈمی کے وائس چیئرمین بھی رہے۔ وہ قیام پاکستان سے قبل ریاست کلات میں خزانچی کے سرکاری عہدے پر بھی متمکن رہے۔ نیپ کے پلیٹ فارم سے قومی عوامی سیاست کی۔ 1913 میں جنمے ملک محمد پناہ 1980 میں وفات پا گئے۔
ملک پناہ جیسے جینئس انسانوں کی زندگی یہ بتاتی ہے کہ وطن اور اہل وطن سے محبت زبان، نسل اور قبیلے سے بالاتر معاملہ ہے۔