🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
🛑 *19 مارچ 2025 | بروز بدھ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*
🚨 (1) وزیراعظم کی جانب سے 23 مارچ کو بجلی کی قیمت میں 8 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان متوقع
🚨 (2) یہ کمی یکم اپریل 2025 سے نافذ ہوگی اور بجلی صارفین کو مئی سے کم بل دیکھنے موصول ہوں گے
🚨 (3) برطانوی حکومت نے حسن نواز کو ٹیکس ڈیفالٹر قرار دے دیا، 52 لاکھ پاؤنڈ کا جرمانہ عائد
🚨 (4) عیدالفطر پر پیر 31 مارچ سے بدھ 2 اپریل تک تعطیلات ہوں گی، نوٹیفکیشن جاری
🚨 (5) وفاق کے بعد پنجاب حکومت نے بھی عیدالفطر کی 3 تعطیلات کا اعلان کر دیا
🚨 (6) پاکستان میں عید الفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات
🚨 (7) اپوزیشن کا عید کے بعد امن و امان پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ
🚨 (8) دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے، صدر مملکت آصف زرداری کا کوئٹہ میں خطاب
🚨 (9) کوئٹہ: سکیورٹی خدشات کی بناء پر یونیورسٹیز میں تدریسی عمل آن لائن کردیا گیا
🚨 (10) وزیر اعظم 4 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
🚨 (11) عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 102 ملین ڈالر قرض کی منظوری دیدی
🚨 (12) قرض کی رقم میکروکریڈٹ اور میکروفنانس کیلئے استعمال ہوگی، غریب اور کم آمدن والے گھرانوں کو قرض دیا جا سکے گا
🚨 (13) مصطفیٰ عامر قتل کیس میں مرکزی ملزم ارمغان کے والد کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ
🚨 (14) شدید موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات، ملک کے بڑے ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ ختم
🚨 (15) تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا، پانی کا قابل استعمال ذخیرہ ختم
🚨 (16) سپریم کورٹ کا اہم اقدام، خصوصی اینٹی کرپشن ہاٹ لائن قائم
🚨 (17) پاک، افغان حکام کے مذاکرات کامیاب، طور خم بارڈر 25 روز بعد کھول دیا گیا
🚨 (18) لالیاں: بس اور مسافر وین میں تصادم سے 7 افراد جاں بحق، 12 زخمی
🚨 (19) دہشت گردی کنٹرول کیلئے افغانستان سے بات چیت ضروری ہے: علی امین گنڈا پور
🚨 (20) پنجاب میں ہم نے نئی تحریک دیکھی، ہمت سے چلائیں گے: سلمان اکرم راجہ
🚨 (21) پاکستان ریلوے کا عید پر 3 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان
🚨 (22) کراچی سے لاہور کے لیے 2 عید اسپیشل ٹرینیں جبکہ کراچی سے راولپنڈی کے لیے ایک ٹرین چلائی جائے گی
🚨 (23) فی تولہ سونے کی قیمت 1650 روپے اضافے سے 3 لاکھ 19 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
🚨 (24) قرآن کی تعلیم لازمی قرار دینے کا معاملہ؛ صوبائی حکومتوں سے جواب طلب
🚨 (25) پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم
🚨 (26) دشمن کے پیچھے ہم کسی بھی ملک میں کارروائی کر سکتے ہیں، وزیرِ دفاع کا انتباہ
🚨 (27) 190 ملین پاؤنڈز؛ فیصلے کے 2 ماہ بعد عمران خان اور بشریٰ کی سزا معطلی کی درخواستیں دائر
🚨 (28) خیبر: پاک افغان حکام کی فلیگ میٹنگ کے دوران مشترکہ جرگے کے فیصلوں کی توثیق
🚨 (29) سرگودھا: کرایے کے تنازع پر بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر کا خواتین پر وحشیانہ تشدد، ملزمان گرفتار
🚨 (30) کراچی: نیند میں چلنے کی بیماری، جمالی گوٹھ میں 9 سالہ بچے کا قتل، زیادتی کی تصدیق
🚨 (31) دادو: سوشل میڈیا پر بم دھماکوں کی افواہیں پھیلانے والے 34 افراد پر پیکا کے تحت مقدمہ درج
🚨 (32) کاز لسٹ کی منسوخی، یہ کرنے کے بجائے میری عدالت کی بنیاد میں بارود رکھ کر اڑا دیتے، جسٹس اعجاز اسحٰق
🚨 (33) ہمیں اب اپنے ادارے کی فکر ہے کیونکہ گائیڈڈ میزائل ہماری طرف آ رہا ہے، جج اسلام آباد ہائیکورٹ
🚨 (34) خیبر: مدرسے کی دیوار گرنے سے 4 بچے جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے
🚨 (35) چیمپئنز ٹرافی: پی سی بی کو کسی مالی نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑا، تمام اخراجات آئی سی سی نے اٹھائے
🚨 (36) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 141 ارب روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف
🚨 (37) شناختی کارڈ کے بغیر ادائیگیاں کی گئیں، تعلیمی وظائف کا غلط استعمال ہوا، مستحقین کے اکاوٴنٹس سے رقم بھی نکالی گئی، آڈٹ رپورٹ
🚨 (38) سندھ میں خسرہ کی وبا بے قابو، دو ماہ میں 17 بچے جاں بحق، 11 سو سے زائد متاثر
🚨 (39) زرمبادلہ کی
دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار
🚨 (40) انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 06 پیسے کی کمی سے 280 روپے 20 پیسے کی سطح پر بند ہوئی
🚨 (41) پی ٹی آئی قومی سلامتی پر نہیں، فوج کی وردیاں اچھالنے کیلئے اکٹھی ہوجاتی ہے، مریم اورنگزیب
🚨 (42) ڈیری ایسوسی ایشن کا حکومت سے پیک شدہ دودھ پر ٹیکس میں نرمی کا مطالبہ
🚨 (43) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے توشہ خانہ تحائف کی تمام نیلامیوں اور 1947ء سے ابتک کا ریکارڈ طلب کرلیا
🚨 (44) سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا؛ علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش
🚨 (45) وفاقی شرعی عدالت، خواتین کو وراثتی حق سے محروم کرنے والی رسم ‘چادر و پرچی’ غیر اسلامی اور غیرقانونی قرار
🚨 (46) حکومت سے علیحدہ ہونے اور اپوزیشن بینچز پر بیٹھنے کیلئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب
🚨 (47) برطانوی ائیر سیفٹی کمیٹی کا اجلاس، پاکستانی ائیرلائنز کی پروازوں پر پابندی ہٹنے کا امکان
🚨 (48) ٹیکس سلیب میں کمی اور تاجروں کو ٹیکس چھوٹ، پاکستان بزنس فورم کی بجٹ تجاویز وزارت خزانہ کو ارسال
🚨 (49) سابق کمشنر کوئٹہ افتخار جوگزئی کی بیٹی صائمہ کا فضائی میزبان پر تشدد، دانت توڑ دیا
🚨 (50) اٹلی: بحیرہ روم میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 6 افراد ہلاک، 40 لاپتا
🚨 (51) پاک بحریہ اور روسی بحریہ کے مابین دو طرفہ مشق عریبین کا انعقاد
🚨 (52) وزیراعظم نے موسم بہار 2025 کی شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا
🚨 (53) کراچی: مفت شربت کی بوتل لینے والے پولیس افسر کی ویڈیو وائرل، معطلی کا حکم جاری
🚨 (54) خیبرپختونخوا؛ ہر قسم کی لین دین اور ادائیگیوں کیلئے ڈیجیٹل سسٹم کے اجرا کا فیصلہ
🚨 (55) بلوچستان: جعفر ایکسپریس پر حملے کا مقدمہ درج، جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیوں سے دستی بم برآمد
🚨 (56) امن کیلئے کی جانے والی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ
🚨 (57) ’’ہمارے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگائیں‘‘ پی ٹی آئی کا مریم نواز حکومت کیخلاف وائٹ پیپر جاری
🚨 (58) بجلی کے بلوں سے ہر قسم کے اضافی ٹیکسوں کا خاتمہ کیا جائے، امیر جماعت اسلامی
🚨 (59) لاہور میں 82 لاکھ کی ڈکیتی: 14 سال سے کام کرنے والی 2 گھریلو ملازمہ واردات کی ماسٹر مائنڈ نکلیں
🚨 (60) پی اے سی نے آئندہ اجلاس میں چیئرمین پی سی بی کو طلب کر لیا
🚨 (61) اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس تاریخی بلندی پر بند ہوا
🚨 (62) شاہد آفریدی کی قومی کرکٹ ٹیم میں رد و بدل پر شدید تنقید
🚨 (63) ایک ماہ تک چینی کی ایکس مل قیمت 159، ریٹیل پرائس 164روپے فی کلو ہوگی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
🚨 (64) آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ دجال کی جانب سے جنگ بندی توڑنے پر پھٹ پڑے
🚨 (65) غز، ہ میں دجالی حملوں کے خلاف نیو یارک کے ٹائمز اسکوائر پر احتجاج، حملے روکنے کا مطالبہ