91

پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ ڈسٹرکٹ کیماڑی شجر کاری مہم کا آغاز ۔ بلدیہ ٹاؤن پی ایس 112.

پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ ڈسٹرکٹ کیماڑی
شجر کاری مہم کا آغاز ۔
بلدیہ ٹاؤن پی ایس 112.

وومن ونگ ڈسٹرکٹ کیماڑی کی صدر خیرانساء اور جنرل سیکرٹری شازیہ عباسی نے کراچی کی صدر فضا ذیشان اور جنرل سیکرٹری حسنہ ندیم بٹ کی ہدایت پر بلدیہ ٹاؤن پی ایس 112 کی یوسیز سے شجر کاری مہم کا آغاز کیا ۔
ڈسٹرکٹ کیماڑی وومن ونگ نے اپنی ڈسٹرکٹ ،ٹاؤن اور یوسیز کی عہدیداران کی بڑی تعداد کے ہمراہ پی ایس 112 بلدیہ ٹاؤن میں پی ٹی آئی کے سینیر کارکن فوجی جمیل ملک ،کوارڈینیٹر کے الیکٹرک پی ایس 112ایم پی اے ملک سربلند خان عبدالسلام صاحب اور کوآرڈینیٹر ایم پی اے ملک سربلند خان انجینئر فاروق جمیل ملک کے ہمراہ مختلف یوسیز میں پلانٹیشن کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ سلسلہ رکے گا نہیں انشاء اللہ ڈسٹرکٹ کیماڑی اور بلدیہ ٹاؤن کو سرسبز وشاداب بنانے میں وومن ونگ اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی ۔
ایم پی اے ملک سربلند خان کی شجر کاری مہم کو بھرپور انداز میں آ گے بڑھاتے رہیں گے ۔
وومن ونگ ڈسٹرکٹ کیماڑی ایم پی اے ملک سربلند خان اور انکی ٹیم کی جانب سے دی گئی عزت افزائی، مہمان نوازی اور بھرپور سپورٹ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہیں اور بلدیہ ٹاؤن کی عوام کا ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کرتی ہیں ۔
شازیہ عباسی جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ کیماڑی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں