اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت پریزن ہیلتھ کونسل کا جائزہ اجلاس،
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت پریزن ہیلتھ کونسل کا جائزہ اجلاس، اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ، سپرنٹینڈنٹ جیل محمد جہانگیر سمیت تمام متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی، سپرنٹینڈنٹ جیل محمد جہانگیر نے جیل ہسپتال میں اسیران کو دی جانے والی طبی سہولیات بارے بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ جیل میں اسیران کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کو بیماریوں کی تشخیص، علاج معالجہ اور مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس سلسلہ میں محکمہ ہیلتھ کے ساتھ بہترین کوارڈینیشن کو فروغ دیا جائے، اسیران کو کوالٹی میڈیکل سروسز فراہم کی جائیں اور ان کی مناسب نگہداشت بھی کی جائے۔