اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی رینالہ خورد۔ اسسٹنٹ کمشنر انعم علی خان کی زیر نگرانی اینٹی انکروچمنٹ ٹیموں کی کاروائیاں
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
رینالہ خورد۔ اسسٹنٹ کمشنر انعم علی خان کی زیر نگرانی اینٹی انکروچمنٹ ٹیموں کی کاروائیاں، اسسٹنٹ کمشنر کے احکامات پر پھاٹک بازار میں تجاوزات مہم کے تحت متعدد دکانداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اینٹی انکروچمنٹ ٹیموں نے عارضی تجاوزات کا صفایا کرتے ہوئے دکانداروں کو بھاری جرمانے بھی کیے، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر انعم علی خان نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق تجاوزات کے خلاف آپریشن ایک جانب عوامی سہولت کا مظہر ہے تو دوسری جانب شہر کی خوبصورتی کا ضامن ہے، بازاروں میں تجاوزات کے باعث عوام کو دشواری کا سامنا ہے اور اس صورتحال کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس سلسلہ میں دکانداروں کے خلاف سخت کاروائی کے ساتھ ساتھ انہیں بھاری جرمانے نے بھی کیے جائیں گے