November 16, 2026

اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت افسران کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس،

IMG-20250319-WA0208

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت افسران کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس، انہوں نے تمام افسران کو ماہ رمضان میں پرائس چیکنگ، سرکاری ہسپتالوں کی انسپیکنز، ترقیاتی سکیموں پر کام کی پیش رفت کے لیے فیلڈ وزٹس سمیت عوامی سہولت کے پیش نظر وزیراعلیٰ پنجاب کے گڈ گورننس اقدامات پر عمل درآمد کے سلسلہ میں ہدایات جاری کیں، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ حکومت پنجاب کی گائیڈ لائنز کے مطابق عوام کو سہولیات فراہم کی جائیں، اس سلسلہ میں تواتر کے ساتھ فیلڈ انسپیکشنز کی جائیں، عوام الناس کو سہولیات کی فراہمی اور ان کو درپیش مسائل کے حل کے سلسلہ میں تمام افسران ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے محنت سے کام کریں اور عوامی خدمت کا عمل تسلسل سے جاری رکھا جائے تاکہ عوامی ریلیف کی راہ ہموار کی جا سکے۔