*پاکستان کا دہشتگردوں کے تعاقب میں افغانستان میں کارروائیوں کا اشارہ*
*پاکستان کا دہشتگردوں کے تعاقب میں افغانستان میں کارروائیوں کا اشارہ*
پاکستان نے دہشت گردوں کے تعاقب میں افغانستان میں کارروائیوں کا اشارہ دے دیا۔ قومی سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ جو ہمارے وجود کا دشمن ہوگا، اس کے پیچھے ہمیں کسی بھی ملک جانا پڑے، ہم جائیں گے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ افغان حکومت ٹی_ٹی_پی کے دہشت گردوں کی سرپرستی کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پہلے سے موجود ہے، اسے صرف بحال کیا جارہا ہے۔☆
خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے دور میں ٹی_ٹی_پی کو واپس اس لیے لایا گیا تاکہ ایک نجی ملیشیا قائم کی جاسکے.