ٹانک، جنوبی وزیرستان اور شمالی وزیرستان میں 19 مارچ 2025 کو سیکیورٹی صورتحال کے پیش
ٹانک، جنوبی وزیرستان اور شمالی وزیرستان میں 19 مارچ 2025 کو سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر مخصوص راستوں پر کرفیو نافذ کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق عزیز آباد چوک سے سروکئی، جنڈولہ، کوڑھ فورٹ اور دبّارہ تک کے علاقے میں صرف مارکیٹ بند رہے گی، جبکہ سپین مسجد، آسمان منزہ، لدھا، مکین، رزمک، گردئی اور خرشین کے ساتھ ساتھ بی بی رغزئی، کوٹکئی اور جنڈولہ کے راستوں پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ متبادل راستوں کا استعمال کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔