November 16, 2026

‏عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کے دوران اپوزیشن اتحاد کی پارلیمانی کمیٹی برائے سیکورٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے اصولی فیصلے کی تائید کی۔

20250317_220114

‏عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کے دوران اپوزیشن اتحاد کی پارلیمانی کمیٹی برائے سیکورٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے اصولی فیصلے کی تائید کی۔
تبادلہ خیال کہ دوران انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہئے ۔
خیبر پختونخواہ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ فوجی آپریشنز سے دہشت گردی نہیں ختم ہونے والی۔ پختون قبائل کو خود ہی جرگہ کے احکامات کی روشنی میں اس کا سدباب کرنا ہوگا۔ افغانستان کے ساتھ معاملات کو لے کر انہوں نے یہ موقف اختیار کیا کہ ہم دشمن نہیں بلکہ بھائی اور ہمسائے ہے اور تنازعات پیدا ہونے کی صورت میں بات چیت سے ہی اس کا حل ڈھونڈنا چاہئے۔
بلوچستان کے مسئلے پر گفتگو کرتے ہوئے ان کی رائے یہ تھی کہ محمود خان اچکزئی اور اختر مینگل سے جو سیاسی راہ بن سکے اس پر آگے بڑھنا چاہئے۔
جاری کردہ
ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان