دل کی بات خ ح شہزاد
دل کی بات
خ ح شہزاد
رمضان المبارک کا بابرکت مقدس ماہ جاری وساری ھے۔نیکیوں کا سیزن چل رھا ھے۔بہت سارے حاجی صاحبان مکہ ومدینہ جاچکے اللہ تعالی ھم سب کو لے جائے۔پاکستان میں رمضان المبارک میں مہنگائی کا بڑا شور ھوتا ھے۔عوام سوشل میڈیا پر دوسرے ممالک کی سیل اور ڈسکاؤنٹ کی تصاویر شیئر کرتے ھیں اور اپنی حکومت کو روتے ھیں۔اس سال بھی رمضان المبارک میں شروع کے دنوں میں مہنگائی کافی زیادہ تھی۔لیکن اب کافی کم ھوگی ھے۔مشلا۔خربوزہ پہلے دن 200سےزیادہ تھا لیکن اب سو روپے سے بھی کم ھے۔سبزیاں۔اور دیگر پھل بھی سستے ھوگے ھیں۔باقی جوتے کپڑے مہنگے سستے جو آپ چاھیں جتنا بجٹ ھو خرید سکتے ھیں۔اس وقت آخری عشرہ شروع ھونے والا ھے اور بازاروں میں رش بڑھ گیا ھے۔اللہ تعالی پاکستان کے حال مستقبل پر رحم کرے اور نیک صسلح حکمران عطا فرمائے اور عوام خوشحال ہو۔اسکے ساتھ ساتھ عوام بھی خود کو بدلے۔کیونکہ بے ایمانی۔رشوت خوری۔لوٹ مار۔ظلم زیادتی اور قتل وغارت گری میں ھم بہت زیادہ آگے چلے گے ہیں۔پاکستان کو اللہ تعالی نے ھر نعمت سے نوازا ھے۔ھر قسم کا موسم اور دریا سمندر۔پہاڑ صحرا۔ھر چیز موجود ھے لیکن ھم اپنی کرتوتوں کی وجہ سے ذلیل وخوار ھورھے ہیں۔اور بھکاری بنے ھوئے ھیں۔اب معاشرے میں بھکاری چاھے لینڈکروزر پر ھو لیکن اسکی عزت ٹکے کی بھی نہیں ھوتی۔آئے روز آئی ایم ایف کی شرائط اورپھر ڈھٹائی کے ساتھ اسے حکمرانوں کا قبول کرنا۔اور عوام پر مزید ٹیکس لگانا یہاں تک کے ٹیکس لگانے کے لیے ھر زبان میں مزید الفاظ ھی ختم ھوگے ھیں۔یہ شرمناک صورتحال دراصل ھمارے اپنے کرطوتوں کی وجہ سے ھے۔ھم صرف خود کو ٹھیک کرلیں اور دوسروں کو صرف سمجھاھیں کہ وہ بھی ٹھیک ھوجاھیں تو یقنا ایک دن بہت سارے لوگ آپ کے ساتھ ھوں گے۔موجودہ حکومت چاھے جیسی ھے۔لیکن اس وقت معاشی حالت قدرے بہتر ھے۔چاھے وہ چین۔یو ای اے اور سعودیہ کے ڈپازٹ کی وجہ ھے لیکن مہنگائی میں کافی بہتری آئی ھے۔ٹماٹر اب 80روپے کلو ھیں۔لیکن میڈیا پر خبر نہیں چل رھی لیکن جب یہ 400روپے ھوں گے تو سارا میڈیا ایسے دکھائے گا کہ جیسے پاکستان کا سب سے بڑا مسلہ ہی ٹماٹر ھیں۔تو ھمیں اپنی سوچ بدلنے کی ضرورت ھے۔اپنے کردار بدلنے کی ضرورت ھے۔