November 16, 2026

پاکپتن )ڈپٹی کمشنر ماریہ طارق نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا رات گئے اچانک دورہ کیا اور

20250317_220114

پاکپتن )ڈپٹی کمشنر ماریہ طارق نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا رات گئے اچانک دورہ کیا اور مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی، صفائی ستھرائی، اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے شعبہ ایمرجنسی وارڈز کا معائنہ کیا، مریضوں اور ان کے لواحقین سے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے ہسپتال انتظامیہ کو احکامات جاری کیے۔انہوں نے پرچی کاؤنٹر پر رش کو کم کرنے کیلئے منظم طریقہ کار اپنانے اور سروس ڈیلوری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت دی تاکہ مریضوں کو زیادہ سہولیات بہم پہنچائی جا سکیں۔ڈپٹی کمشنر نے لواحقین کے بیٹھنے کی جگہوں کا بھی جائزہ لیا اورگنجائش کو مزید بہتربڑھانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ہسپتال میں صفائی کی ناقص صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کو فوری طور پر صفائی کے نظام کو مؤثر بنانے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے ایمرجنسی وارڈ میں ادویات کی دستیابی کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام ضروری ادویات وافر مقدار میں موجود ہوں تاکہ مریضوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی حاضری چیک کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ تمام طبی عملہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دے۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت دی کہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں اور عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو معیاری علاج کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، اور اس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔