November 16, 2026

پاکپتن )ڈپٹی کمشنر ماریہ طارق نے رات گئے شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور تجاوزات کے

20250317_220114

پاکپتن )ڈپٹی کمشنر ماریہ طارق نے رات گئے شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور تجاوزات کے خلاف جاری میونسپل کمیٹی کی کارروائیوں کا جائزہ لیا، انہوں نے کہا کہ ماہ صیام کے دوران عید کی خریداری کیلئے بازاروں کا رخ کرنے والے شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں،ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو تاکید کی کہ بازاروں میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں اور تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بازاروں میں خریداری کیلئے آنے والے افراد کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو اور تمام تر سہولیات مہیا کی جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے شہر کی صفائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے، انہوں نے بازاروں میں روشنی کے مناسب انتظامات کرنے پر بھی زور دیا تاکہ شہریوں کو خریداری کے دوران کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔ڈپٹی کمشنر ماریہ طارق نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کی سہولت کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور عید کی خریداری کے دوران شہریوں کو صاف ستھرا اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں