November 16, 2026

*باریجہ جھل مگسی* *باریجہ میں بدمعاشی عروج پر خضدار سے نصیر آباد جانے والی شاندار کوچ پر بدمعاش مسلح جتوں نے ڈرائیور کو زدوکوب کیا فائرنگ سے 2 افراد زخمی۔*

20250318_154524

*باریجہ جھل مگسی*
*باریجہ میں بدمعاشی عروج پر خضدار سے نصیر آباد جانے والی شاندار کوچ پر بدمعاش مسلح جتوں نے ڈرائیور کو زدوکوب کیا فائرنگ سے 2 افراد زخمی۔*

*اور مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دو افراد کو زخمی کر دیا جس سے ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہے۔*
*مسلح افراد کی بدمعاشی اور فائرنگ سے کھوسو قبیلے کی ایک نوجوان گولی لگنے سے شدید زخمی ہیں جس کو باریجہ سے لاڑکانہ منتقل کیا جا رہا ہے*

*باریجہ ایریا میں ہمیشہ سے مسلح بدمعاش ٹولہ روڈ پر مسافروں اور غریب عوام کو تنگ کرنے کے ساتھ ساتھ ان پہ ہمیشہ ظلم کرتے ہیں اور ٹرانسپورٹ برادری کو ہمیشہ تنگ کر کے ناک میں دم کر کے رکھا ہوا ہے۔*

*افسوس کا مقام ہے ڈپٹی کمشنر جھل مگسی اسسٹنٹ کمشنر جھل مگسی اور باریجہ ہمیشہ سے ان مسلح جتوں کے سامنے بے بس اور مظلوم ہے کوئی نوٹس لینے والا نہیں اور راہ چلتے مسافروں پہ فائرنگ کرنا افسوسناک عمل ہے۔*

*اس سے مزید انتشار پھیل رہا ہے۔*

*ڈپٹی کمشنر جھل مگسی اور اسسٹنٹ کمشنر جھل مگسی سے نوٹس لینے کا اپیل۔*