November 16, 2026

سورٹھ میمن جماعت کے نومنتخب صدر حاجی محمد جاوید میمن کو مبارکبادوں کا سلسلہ جاری

20250318_150521

(سکھر سے خبر دے رھے ھمارے بیورو چیف۔ سید نصیر حسین زیدی۔) سورٹھ میمن جماعت کے نومنتخب صدر حاجی محمد جاوید میمن کو مبارکبادوں کا سلسلہ جاری

سکھر کی ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت ایڈوکیٹ سردار الہی بخش انیل بھٹی نے ایڈوکیٹ شاہنواز شر, راحیل عباس بھٹو, اور اشفاق احمد کھوسو, کے ہمراہ
سورٹھ میمن جماعت کے حالیہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے والے حاجی محمد جاوید میمن کو دلی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے نومنتخب صدر کو پھولوں کے ہار پہنائے اور ان کی کامیابی کو برادری کی خوشحالی اور ترقی کی علامت قرار دیا حاجی محمد جاوید میمن نے اس عزت افزائی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ ذاتی مفادات کے بجائے اجتماعی فلاح و بہبود کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے برادری، تاجروں، دکانداروں اور شہریوں کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے، جو کسی سے پوشیدہ نہیں۔ ان کے مطابق، یہی وہ جذبہ ہے جس نے برادری کو ان پر اعتماد کرنے اور بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے پر آمادہ کیا انہوں نے مزید کہا کہ وہ صرف دعوؤں اور نعروں پر یقین نہیں رکھتے بلکہ عملی طور پر ترقیاتی کاموں کو فروغ دینے کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔ سورٹھ میمن جماعت کی قیادت سنبھالنے کے بعد ان کی اولین ترجیح برادری کے اتحاد، نوجوانوں کے لیے بہتر مواقع، کاروباری طبقے کے مسائل کا حل اور فلاحی منصوبوں کی تکمیل ہوگی سکھر کی سیاسی و سماجی حلقوں نے بھی حاجی محمد جاوید میمن کی کامیابی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی قیادت میں سورٹھ میمن جماعت مزید ترقی کرے گی اور عوام کے مسائل حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گی,