November 16, 2026

خبر شامل کرتے ہیں میلسی وہاڑی سے بیورو چیف چیف دعا ان لائن نیوز محمد عامر حسین قریشی سے ڈی پی او وہاڑی کی ہدایت پر پولیس

IMG-20250318-WA0280

خبر شامل کرتے ہیں میلسی وہاڑی سے بیورو چیف چیف دعا ان لائن نیوز محمد عامر حسین قریشی سے ڈی پی او وہاڑی کی ہدایت پر پولیس تھانہ کرم پور نے منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے نواحی علاقے کالیہ شاہ سے بدنام زمانہ شراب فروش عبدالقیوم ولد ہاشم قوم آرائیں کو رنگے ہاتھوں شراب کشیدہ کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ملزم کے قبضے سے 40 لیٹر کشید شدہ دیسی شراب ، چالو بھٹی اور 40 لیٹر زہریلی لاہن برآمد کرکے ملزم کیخلاف امتناع منشیات کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا کاروائی میں ایس ایچ او کرم پور ملک محمد زمان لیاقت کی سربراہی میں اے ایس آئی ذکر اللہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ حصہ لیا اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ کرم پور زمان لیاقت کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں منشیات فروشی کے خاتمے کیلئے کریک ڈاؤن جاری رہے گا