November 16, 2026

سلاٹر ہاؤس کا سامان چوری، کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی کی اپیل.

20250317_220114

سلاٹر ہاؤس کا سامان چوری، کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی کی اپیل.
کرپٹ عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

میلسی(محمدمختارسولگی)تفصیلات کے مطابق، میلسی کے ایک شہری محمد اقبال نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی کو لکھی اپنی درخواست میں انکشاف کیا ہے کہ کمیلہ گراؤنڈ میں واقع میونسپل کمیٹی کے ملکیتی 10 مرلہ سلاٹر ہاؤس، جو تمام بنیادی سہولیات سے مزین تھا، کو گزشتہ ادوار میں مسمار کر دیا گیا۔ تاہم، اس کا قیمتی ملبہ، بشمول واٹر پمپ، پانی کی ٹینکی، الیکٹریکل سامان، دروازے، کھڑکیاں، روشندان، گاڈر اور ٹی آئرن، سرکاری ریکارڈ میں شامل کیے بغیر مبینہ طور پر میونسپل کمیٹی کے عملے میں غیر قانونی طور پر تقسیم کر دیا گیا۔
شہری نے اپنی درخواست میں ڈی سی وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کے ان قیمتی وسائل کو خرد برد کرنے والوں کو بے نقاب کیا جائے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید برآں، درخواست میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ مذکورہ اراضی، جو میونسپل کمیٹی کی ملکیت ہے، پر فوری طور پر چار دیواری تعمیر کی جائے تاکہ اسے قبضہ مافیا سے محفوظ رکھا جا سکے۔
شہری حلقوں میں بھی اس معاملے پر شدید تشویش پائی جاتی ہے اور عوام نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری وسائل کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں۔.