November 16, 2026

سکھر(بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی )جمعیت علماءاسلام صوبہ سندھ نے چھ اپریل کو سکھر بیراج ،گڈو بیراج ، لاڑکانہ ،نوشہروفیروز

20250317_182043

سکھر(بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی )جمعیت علماءاسلام صوبہ سندھ نے چھ اپریل کو سکھر بیراج ،گڈو بیراج ، لاڑکانہ ،نوشہروفیروز ، جام شورو ، کوٹری بیراج ، سندھ بچاﺅ، دریاءبچاﺅ کے عنوان سے مظاہرے و دھرنوں کا اعلان کر دیا یہ اعلان گذشتہ روز جمعیت علماءاسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے سکھر پریس کلب میں جے یو آئی رہنماﺅں مولانا سائیں عبدالقیوم ہالیجوی ، مولانا محمد صالح انڈھڑ ، مفتی سعود افضل ہالیجوی ، حافظ عبدالحمیدمہر ، قاری لیاقت علی مغل ، مولانا امان اللہ سکھر وی ، اسامہ محمود ہالیجوی ، قاری نصر اللہ سکھر وی و دیگر علماءکرام کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا علامہ راشد محمود سومرو نے مزید کہا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہو چکی ہے ، دن دہاڑے لوگوں سے لوٹ مار کی جارہی ہے ، قتل و غارت عام ہو چکی ہے ، سندھ میں نا تھمنے والاخونی سلسلہ شروع ہو گیا ہے ،سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میں اقلیتی برادری کے نوجوانوں کو قتل کیا جارہا ہے ، شہری خود کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں ، عوام کے حقوق کیلئے آواز اٹھانے پر ہمیں حراساں کیا جارہا ہے کہ اپنی سرگرمیاں محدود رکھیں آپ پر حملے ہو سکتے ہیں،سندھ میں امن کے قیام کیلئے سب سے بڑا امن مارچ جمعیت علماءاسلام نے ہی نکالا ، کچے میں ڈاکوﺅں سے ہم نے بات چیت کی ہماری شکایات کے باوجود حکومت ٹس سے مس ہونے کا نام نہیں لیتی ، ہمارے قائد مولانا فضل الرحمن کے بیانات پر حکومتی رد عمل سمجھ سے بالا تر ہے ، جمعیت علماءکے کارکنان و علماءکرام اغواءہیں حکومت سندھ کے وزراءاور پولیس افسران سے اس بارے میں گفتگو کی لیکن افسوس ابتک کچھ نہیں ہو سکا ہے اور ہماری عوامی تحریک کو سکورننگ بتاتے ہیں ، علامہ راشد محمود سومرونے مزید کہا کہ سندھ پر اور سندھ دریاءپر سب سے پہلا حق سندھیوں کا ہے اور یہ سندھیوں کی ملکیت ہے اور آئینی طور پر غیر قانونی تھا اور اب یہ شرعی طور پر غیر قانونی ہو گیا سندھ کو بنجر کرنے کی گھناﺅنی سازش کی جارہی ہے ، کارپوریٹ فارمنگ کر کے سندھ کے حقوق کے تقدس پامال کئے جارہے ہیں اگر سندھ کیساتھ زیادتیوں کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو ہم خاموش نہیں بیٹھے گے ، سکھر شہر دریائے سندھ کے کنارے آباد ہے لیکن یہاں کی عوام صاف پینے کے پانی کیلئے ترس رہی ہے ہم سندھ کے حقوق کیلئے ہر پلٹ فارم پر آواز بلند کرینگے شرکاءپریس کانفرنس نے تمام سیاسی ، سماجی ، مذہبی و سول سوسائٹی کے نمائندگان سے اپیل کی ہے اپنے اختلاف بھول کر سندھ دریائے کے مسائل پر یکجا ہو کر آواز بلند کریں ، علامہ راشد محمود سومرو نے مزید کہا کہ افواج پاکستان نے ملک کی سلامتی و خوشحالی و بقاءکیلئے جس قدر قربانیاں پیش کی ہے ان کی مثال رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیگی ، نااہل حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت ملک بحرانوں کا شکار ہے ،انڈیا ہمارا دشمن تھا اور ہمیشہ رہے گا ، ملک کی اندرونی صورتحال کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ سندھ کی باشعور عوام سے اپیل کی ہے وہ جمعیت علماءاسلام کے زیر اہتمام چھ اپریل کو سکھر بیراج ،گڈو بیراج ، لاڑکانہ ،نوشہروفیروز ، جام شورو ، کوٹری بیراج ، سندھ بچاﺅ، دریاءبچاﺅ کے عنوان سے مظاہرے و دھرنوں میں بھرپور شرکت کریں ۔