November 16, 2026

*گوگل کا مشہور پیمنٹ سسٹم Google Wallet کیسے کام کرےگا*

IMG-20250317-WA0103

*گوگل کا مشہور پیمنٹ سسٹم Google Wallet کیسے کام کرےگا*

گوگل کا مشہور پیمنٹ سسٹم Google Wallet نے 12 مارچ 2025ء سے پاکستان میں اپنی سروس شروع کردی ہے۔ یہ انتہائی اہم خبر ہے کیونکہ یہ پاکستانیوں کی مالیاتی لین دین کو آسان، محفوظ اور ڈیجیٹل بندے گا۔ آئیے جانتے ہیں کہ گوگل والیٹ کیا ہے اور اس سے پاکستانی کیا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

گوگل والیٹ ایک ایسا سسٹم ہے جو ہمیں کریڈٹ کارڈز، ڈیبٹ کارڈز، اور دیگر پیمنٹ میتھڈز کو محفوظ طریقے سے آنلائن اسٹور کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ یہ ڈیٹا گوگل والیٹ میں محفوظ ہوجاتا ہے پھر ہم اس والیٹ کو کسی بھی لین دین یا آن لائن شاپنگ کے لیے اپنے بینک کارڈز کی تفصیلات بتائے بغیر ادائیگی کرسکتے ہیں۔ یعنی گوگل مڈل مین بن جائے گا۔ وہ صارف اور بیچنے والے کے درمیان پیمنٹ پروسیس کرے گا اور دونوں اطراف کو محفوظ سروس مہیا کرے گا۔

گوگل والیٹ کے ذریعے ہم NFC (نیئر فیلڈ کمیونیکیشن) ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بھی اپنے فون سے محض مشین پر ٹچ کر کے ادائیگی کر سکیں گے۔

گوگل والیٹ کے آنے کے بعد پاکستان میں کئی اسٹورز اور ریٹیلرز آپکو کیو آر کوڈ QR CODE کے ذریعے پیمنٹ قبول کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ یعنی کیش لیس لین دین عام ہوجائے گا۔

گوگل والیٹ کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ آپ اپنے کارڈ ڈیٹیلز شیئر کیے بغیر کسی کو بھی ادائیگی کرسکتے ہیں۔ آپکے کارڈ کی ڈیٹیل صرف گوگل والیٹ میں محفوظ ہوگی باقی سب کو گوگل والیٹ کے زریعے ادائیگیاں ہوں گے۔

مثال کے طور پر جیسے پاکستان میں ایزی پیسہ یا جاز کیش سے پیسے بھیجنے یا موصول کرنے کے لیے صارفین کو اپنی معلومات جیسے نمبر یا شناختی کارڈ وغیرہ دینا ہوتا ہے لیکن گوگل والیٹ کے زریعے پیسے دینے یا لینے کے لیے کسی قسم کی معلومات دینے کی ضرورت نہیں ہوگی، بس سکین کرو اور پیمنٹ ہوگئی۔ معلومات صرف گوگل والیٹ ایپ مین محفوظ ہوں گے باقی سب کو پیسے مل گئے یا پیسے کٹ گئے کی نوٹیفیکیشن ملیں گی۔

پہلے جو ریٹیل سٹورز ہم سے کریڈ یا ڈیبٹ کارڈ لیکر سکین کرتے تھے تاکہ پیمنٹ کی جائے اب یہ ختم ہوجائے گا اسکی جگہ صرف گوگل والیٹ سے پیسے بھیجے جاسکیں گے۔

یعنی کیش کا لین دین اب مکمل کیش لیس ہوجائے گا۔

آپ یہ تبدیلی پاکستان میں سال 2025 سے شروع ہونا دیکھیں گے۔

یاد رہے گوگل والیٹ اپکے فون سے منسلک ہوتا ہے یعنی فون مین رجسٹرڈ ہوتا ہے ویسے ہی جیسے ایزی پیسہ یا جاز کیش فون سے منسلک ہوتا ہے۔ لہذا اگر آپکا فون گم ہو جائے تو گوگل جی میل اکاؤنٹ کے ذریعے آپ اسے لاک یا ڈیلیٹ کرسکتے ہیں

اسکے علاوہ گوگل والیٹ میں آپ بسوں یا ہوائی جہاز کی ٹکٹیں بھی خرید کر محفوظ کرسکیں گے۔ یعنی ایئرلائنز بھی اب ٹکٹوں کی خرید و فروخت گوگل والیٹ سے کرنے کی سہولت دیں گی اور جہاز میں داخل ہوتے وقت ٹکٹ بھی انہیں موبائل پر گوگل والیٹ کے زریعے دکھائے جاسکیں گے۔

جلد پاکستان کی تمام میٹرو بسیں اور ٹرینیں بھی اس سسٹم کے زریعے ٹکٹ کا اجراء شروع کردیں گی۔ بہت سے شاپنگ مالز، ریٹیلیرز سب اس سسٹم میں شامل ہوں گے لہذہ آپ بھی ابھی سے اس نئی تبدیلی سے آگاہ رہیں اور خود کو پیشگی تیار کرلیں

گوگل والیٹ کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ اب انٹرنیشنل شاپنگ کے لیے ہمیں بینک کارڈز کی ضرورت نہیں رہے گی۔ اسکی جگہ ہم گوگل والیٹ سے پیمنٹ بھیج یا موصول کرسکیں گے۔ فری لانسرز بھی اسکے ذریعے پیسے وصول کرسکیں گے۔ آپ کوئی آن لائن کاروبار کر رہے ہیں تو گوگل والیٹ آپ کے گاہکوں کو ادائیگی کے لیے مزید آسان طریقہ فراہم کردے گا۔ یاد رہے ایزی پیسہ یا جاز کیش کی سروس صرف پاکستان میں کام کرتی ہے انکو انٹرنیشنل سطح پر استعمال نہیں کیا جاسکتا۔

اسکے علاوہ گوگل والیٹ سے آپ گوگل پلے اسٹور، اردؤ ڈیزائنر کی پریمیم اور یوٹیوب پریمیم، اور دیگر سبسکرپشنز کیلیے بھی ادائگی کرسکتے ہیں۔ ہر طرح کی آنلائن ادائیگی اس سے ممکن ہوگی۔

گوگل والیٹ استعمال کرنے کا طریقہ بہت آسان ہے۔ ایزی پیسہ جاز کیش کی طرح ہی اسکی پلے سٹور سے ایپ انسٹال کریں۔ پھر اپنے بینک کارڈز اور ضروری معلومات اس ایپ میں محفوظ کرلیں۔ اگر NFC سروس استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اسکو بھی ایکٹو کردیں۔ بس ہوگئی سیٹنگ۔ سروس پاکستان میں شروع ہوگئی ہے آپ اسے استعمال کرسکتے ہیں، فلحال یہ سروس دنیا کئی بیشتر مالک میں استعمال ہورہی ہے۔

*احتیاطی تدابیر :*
ہمیشہ اپنے گوگل اکاؤنٹ کو دوہری تصدیق (2FA) کے ساتھ محفوظ کریں۔ کسی بھی نامعلوم بلکہ معلوم شخص کی بھیجی ہوئی مشکوک لنک پر بھی ہرگز کلک نہ کریں ورنہ ایسی لنکس کے زریعے آپکی معلومات چرائی جاتی ہیں اور آپکا بینک اکاونٹ اور سوشل میڈیا اکاونٹ ہیک کیا جاتا ہے لہذہ ہوشیار رہیں۔

یاد رکھیں گوگل والیٹ کا مطلب ہوگا آپکا پورا بینک اکاونٹ، اگر یہ کسی کے ہاتھ لگ گیا تو پھر آپکے بینک اکاونٹ کا بھی مکمل صفایا ہوسکتا ہے۔ جس طرح آپ اپنے ایزی پیسہ جاز کیش یا بینک اکاؤنٹ کی حفاظت کرتے ہیں ویسے ہی اسکی بھی حفاظت کرنی ہوگی۔