November 16, 2026

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی رپورٹر)ایم پی اے مسلم لیگ زیڈ چوہدری غلام مرتضی وائٹل گروپ

IMG-20250317-WA0101

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی رپورٹر)ایم پی اے مسلم لیگ زیڈ چوہدری غلام مرتضی وائٹل گروپ والے نےقریبی گاؤں میں ای پی آئی ویکسی نیشن سنٹر کا افتتاح کیا حکومت پنجاب اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) کے تعاون سے ہر بچے کی ویکسین تک رسائی کو یقینی بنا رہی ہے۔ چوہدری غلام مرتضیٰ ایم پی اے پی پی 241، نے آج چک نمبر 81/1L تحصیل ہارون آباد ضلع بہاولنگر میں EPI ویکسی نیشن سنٹر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر مفکر میاں (ڈویژنل ای پی آئی آفیسر) ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن- پاکستان برائے بہاولپور، ڈاکٹر عامر رضا ڈی ایچ او ہیلتھ بہاول نگر اور ڈاکٹر عمر ملک (ڈی ڈی ایچ او) ہارون آباد چک نمبر 81/1L میں نئے قائم کردہ EPI سینٹر میں بچوں کو ویکسینیشن کی خدمات فراہم کرنے کے لیے اپنے قریبی اسٹیشن پر موجود تھے ڈاکٹر عمر ملک عمران ساجد اسجد رؤف سمیت پولیو ورکرز بھی دورے کے دوران ان کے ہمراہ تھے انھوں نے جاری سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔